آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک موسم جبکہ کوئٹہ ڈویژن میں کہیں کہیں بادل چھائے رہنے اور ایک دو مقامات پر ہلکی بارش کی پیش گوئی

ہفتہ 27 فروری 2016 16:38

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 فروری۔2016ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک موسم جبکہ کوئٹہ ڈویژن میں کہیں کہیں بادل چھائے رہنے اور ایک دو مقامات پر ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح آئندہ دو سے تین روز کے دوران گندم کی کاشت کے بارانی اور نہری علاقوں میں موسم خشک رہے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا اور ہفتہ کو استور میں درجہ حرارت منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ، سکردومیں منفی03، پاراچناراورگوپس میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :