مقبوضہ کشمیر:مختار وازہ کاانسانی حقوق کی پامالیوں پر اظہار تشویش

پیر 29 فروری 2016 14:01

سرینگر ۔ 29 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 فروری۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنمامختار احمد وازہ نے بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقے کی سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مختاراحمد وازہ نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھارت کا نام نہادجمہوری چہرہ اقوام عالم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار ، ہزاروں کوگرفتاری کے بعد غائب ،لاکھوں کے قتل عام اورخواتین کی عصمت ریزی سے بھارت کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے آچکا ہے۔