فیصل ممتا ز راٹھور اقتدار کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ،سابق سینئر وزیر چوہدری محمد عزیز کی جیت یقینی ،چوہدری ثاقب رضا

بدھ 2 مارچ 2016 13:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء)مسلم لیگ ن کے متحر ک کارکن چوہدری ثاقب رضا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اقتدار 5سال صرف دفتر میں بیٹھنے اورپروٹول سے نہیں بلکہ عوام کی خدمت سے ملتا ہے ۔عوام فوٹو سیشن کی قائل نہیں پیپلز پارٹی کے 5سالہ دورحکومت نے حویلی کی عوام کی ساری امیدوں پر پانی پھیر کر ناکامی کاثبوت دیا عوام نے فیصل ممتاز راٹھور کو مسترد کردیا وہ ایک ناکام سیاستدان ہے ۔

(جاری ہے)

جو صر ف برادری ازم کی سیاست کرتاہے ۔چوہدری محمد عزیز عوام کی دلوں کی دھڑکنے آزادکشمیر کے ہر دلعزیز لیڈر ہیں ۔حویلی میں پیپلز پارٹی کرپشن ،لوٹ مار ،اورشدت پسندی سے اقتدار میںآ نا چاہتی ہے ۔لیکن عوام پیپلز پارٹی کو نہ صرف حویلی سے بلکہ پورے آزادکشمیر سے ن لیگ کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر مجاروں کی سیاست کا خاتمہ کرے گی ۔سابق سنیئر وزیر چوہدری محمد عزیز وہ واحد شخصیت ہیں واپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر کی آزادکشمیر کی سیاسی لٹیروں کے چنگل سے آزاد کرسکتی ہے ۔