حریت قائدین کی مسلسل گرفتاری اور نظربندی کی شدید مذمت

بدھ 2 مارچ 2016 17:19

سرینگر ۔ 2 مارچ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 مارچ۔2015ء) مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماء سید سلیم گیلانی اور جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے جنرل سیکریٹری محمد رمضان خان نے حریت رہنماؤں شبیر احمد شاہ ، نعیم احمد خان ،مسرت عالم بٹ ،راجہ معراج کلوال اور امیر حمزہ کی مسلسل گرفتاریوں اور نظر بندیوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید سلیم گیلانی اور محمد رمضان خان نے سرینگر میں جاری اپنے بیان میں حریت قائدین کشمیری عوام کے ہر دلعزیز رہنماہیں اور انکی گرفتاری یا نظربندی کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ انہوں نے حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی فوری رہائی پر زوردیتے ہوئے کہاکہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو جاتا کشمیری عوام ہر طرح کی قربانیاں پیش کرتے رہیں گے اور بھارت اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے انہیں اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا۔رمضان خان نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ تمام گرفتار نوجوانوں کی رہای کیلئے اپنے اثر رسوخ استعمال کریں ۔