پنجگور ،بارش ،ژالہ باری ،بعض مقامات پر کھڑی فصلیں تباہ ،ندی نالوں میں طغیانی ،رابطہ سڑکیں بہہ گئیں ، موسم سرد ہوگیا

جمعرات 3 مارچ 2016 16:44

پنجگور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء ) پنجگور میں بارش اور ژالہ باری بعض مقامات پر کھڑی فصلیں تباہ ندی نالوں میں طغیانی سے رابطہ سڑکیں بھی بہہ گئیں بارش کے بعد موسم بھی سرد ہوگیا تفصیلات کے مطابق پنجگور میں بارش اور ژالہ باری سے مختلف علاقوں کلگ چکل سوروان درادک گر پروم گچک نگور کوہ سبز میں کڑی فصلات تباہ ہوگئیں جن سے زمینداروں کو لاکھوں روپے کے نقصانات ہوئے پنجگور میں بارش اور ژالہ باری سے رابطہ سڑکیں بھی بہہ گئیں اور شہر بھر میں بجلی کا طویل بریک ڈاوں رہا اور بازار میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے سے شہری شدیدمشکلات سے دوچار رہے ۔

متعلقہ عنوان :