بلوچستان میں مسلسل دو دن سے جاری بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی

جمعہ 4 مارچ 2016 16:50

اسلام آباد ۔ 04مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مارچ۔2016ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مسلسل دو دن سے جاری بارشوں کے سلسلے سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں دو دن سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے یہاں ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے ۔ موسم شدید سرد ہوچکا ہے اور عوام کو مشکلات کا سامنا ہے جس کے بعد متعلقہ اداروں کو یہاں کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس کا مثبت پہلو یہ سامنے آیا ہے کہ ملک میں خشک سالی کا خاتمہ ہوا ہے اور زیر زمین ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں خیبر پختونخوا ، کشمیر اور پنجاب میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد اور میدانی علاقوں میں بھی موسم خوشگوار ہو جائیگا اور موسم کی شدت میں بھی کمی آجائیگی۔ گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت پارہ چنار میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ اور سکردو میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :