مظفرآباد‘خواتین کے عالمی دن کے موقع پر انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیو من رائٹس کے زیراہتمام ایک بڑی ریلی نکالی گئی

بدھ 9 مارچ 2016 12:47

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیو من رائٹس کے زیراہتمام ایک بڑی ریلی نکالی گئی ،ریلی امبور مہاجر کیمپ سے شروع ہو کر سوزوکی پلازہ پر اختتام پذیر ہوئی ،ریلی میں خواتین کی کثیر تعدا د نے شرکت کی ۔ریلی میں خواتین نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض افواج کی طرف سے کشمیر ی خواتین پر ڈھائے جانے والے مظالم، بربریت ،چادر اور چار دیواری کی پامالیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس سے فضا گونج اٹھی ۔

ریلی کے بعد مہاجر کیمپ امبور میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔سیمینارسے سرینگر سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے چیئرمین انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیو من رائٹس محمد احسن انتونے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہر لحاظ سے بھارت کی طرف سے عفت ما ٓ ب ماؤں ،بہنوں اور بیٹیوں کے ساتھ جو ناروا سلوک کیا جا رہا ہے وہ تاریخ کا حصہ ہے ،افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آ ج عالمی برداری، انسانی حقوق کی علمبرداد تنظیمیں ،بالخصوص اقوم متحدہ مقبوضہ کشمیر میں مظلوم خواتین کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے اور خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر کی خواتین پر ہندوستان کی فورسز کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کا نشانہ بن رہی ہیں ،آج عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین کو تحفظ دینے میں اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی قابض فورسز نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خواتین کے حق زندگی ،حق آزادی ،حق حرمت اور حق عزت کو بری طرح پامال کر رکھاہے ۔

اجتماعی زیادتیوں کے سینکڑوں واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں ،بھارتی فورسز کشمیر ی خواتین کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہیں ،سینکڑوں خواتین ابھی تک لا پتہ ہیں ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین انٹرنیشنل فورم مشتاق الاسلام ،صدر پاکستان تحریک انصاف (خواتین ونگ)آزادکشمیرگلزار فاطمہ،تحریک انصاف کی مرکزی نائب صدر پروفیسر تقدیس گیلانی،ڈائریکٹر کشمیر لبریشن سیل راجہ سجاد لطیف،کرائسز مینجمنٹ آرگنائزیشن کی رہنماء سمیرا قریشی ایڈوکیٹ،مسلم لیگ ن کی رہنماء عظمی شریں ایڈوکیٹ ،ماہرہ خان،چوہدری فیروز دین ،ذوالفقار میر،بشیر خان،میاں نور احمد ،عرفان بٹ،عظیم لون،سید مراد شاہ ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا بھر میں خواتین کے عالمی د ن کے موقع پر ہم انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں ،خواتین کیلئے کام کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں خواتین پر بڑھتے ہوئے مظالم کا سختی سے نوٹس لے ،ہندوستان کشمیر ی خواتین پر طرح طرح کے ظلم ڈھا کر تحریک آزاد ی کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے ،عالمی برادری کی خاموشی پر کشمیر ی عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

مقررین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری ہندوستان کے ظلم و ستم کا سختی سے نوٹس لے اور ہندوستان سے تجارتی روابط ختم کرے ۔مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزاد ی کیلئے جان کا نذرانہ دینے والے شہد اء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔مقررین نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے کشمیر یوں کے حق خود ارادیت کے دو ٹوک موقف پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ کشمیر کی آزادی اور اس کے پاکستان سے الحاق تک جدو جہد آزادی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :