قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق پی سی بی کا بیان سامنے ہے، شائقین کے لیے بھارت کا ویزا جاری نہ کرنے سے متعلق کوئی علم نہیں، بھارت کی جانب سے شائقین کرکٹ کو ویزا جاری نہ کرنے کا معاملہ نوٹس میں آیا تو بھارت کے سامنے اٹھائیں گے۔امریکا کے کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پاکستان بھارت کے ساتھ عوامی رابطوں کو فروغ دیناچاہتا ہے،عوامی رابطے کشیدگی میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ
سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 مارچ 2016 13:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2016ء) : ترجمان دفتر کارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق پی سی بی کا بیان سامنے ہے۔پی سی بی کے بیان سے متعلق مزید تبصرہ نہیں کروں گا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ شائقین کے لیے بھارت کا ویزا جاری نہ کرنے سے متعلق کوئی علم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ممالک ویزا جاری کرنے یا نہ کرنے میں آزاد ہیں۔
بھارت کی جانب سے شائقین کرکٹ کو ویزا جاری نہ کرنے کا معاملہ نوٹس میں آیا تو بھارت کے سامنے اٹھائیں گے۔ میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے ، امریکا کے کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔(جاری ہے)
کشمیر پاک بھارت مذاکرات ایجنڈے میں شامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ عوامی رابطوں کو فروغ دیناچاہتا ہے۔عوامی رابطے کشیدگی میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔ بھارت سے ہزاروں یاتری ہر سال پاکستان آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسے اقدامات کرتا ہے جس سے پاکستان اور بھارت کے مابین اعتماد کی فضا بحال ہو ، دونوں ممالک میںکشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی بحالی ضروری ہے۔ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب کے خصوصی دورے پر ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.