کشمیر بنک نے محکمہ سمال انڈسٹری کے تعاون سے 5پانچ لاکھ تک بلاسودقرضے کی ادائیگی کا اجراء کردیا

جمعرات 10 مارچ 2016 15:02

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء)کشمیر بنک نے محکمہ سمال انڈسٹری کے تعاون سے 5پانچ لاکھ تک بلاسودقرضے کی ادائیگی کا اجراء کردیا اس سلسلہ میں ضلع ہٹیاں بالا کی تمام برانچوں میں قرضہ فاروم پہنچا دیئے گئے ہیں اور پہلے مرحلے کے لیئے دوسوپچاس فارم ضلع ہٹیاں بالا کی برانچ میں،جبکہ پچاس چکار،75چٹھیاں,75 چکوٹھی برانچ میں بھیج دیئے گئے ہیں اس حوالہ سے تفصیلات بتاتے ہوئے منیجر اے جے کے بنک نعیم افسرعثمانی نے کہا کہ قرضے بلاسود ہیں اور پہلے آؤ اور پہلے پاؤ کی بنیاد پر بلاتفریق ہیں ۔