میکسیکو میں تیز ہواؤں سے درخت گرگئے، تعلیمی ادارے بند

جمعہ 11 مارچ 2016 16:29

میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) میکسیکو میں شدید سردی اور برفباری سے معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئے ہیں۔تیز ہواؤں کے باعث متعدد درخت گرگئے جبکہ تعلیمی ادارے کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سرد موسم اور ٹھنڈی ہواؤں نے دارالحکومت میکسیکو سٹی سمیت 8 ریاستوں کا رخ کر لیا۔ بعض علاقوں میں شہری برفباری کو انجوائے کرنے باہر نکل آئے تو دوسری طرف 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہو اؤں کے سبب کئی درخت گر گئے اور شہری گھروں پر رہنے پر مجبور ہوگئے۔متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند کرد ئیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :