چیئرمین ممتاز قادری شہید یوتھ فورس راجہ اعجاز احمد نے عبدالرشید ترابی کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

ہفتہ 12 مارچ 2016 15:10

غنی آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء) ممتاز قادری شہید یوتھ فورس کے چیئرمین راجہ اعجاز احمد نے عبدالرشید ترابی کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ،ممتاز قادری کے ماننے والے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو ووٹ دیکر اللہ کے عذاب کو دعوت نہیں دے سکتے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے یوتھ فورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر گذشتہ پون صدی سے ان ٹھگوں کے نرغے میں ہیں جواپنی چرب زبانی سے لوگوں کو بیوقوف بنانے کے علاوہ کچھ کام نہیں کر رہے جس کی وجہ سے یہ علاقہ مسائلستان بن چکا ہے اب وقت آگیا ہے کہ لوگ ووٹ کی طاقت سے ان لوٹے لٹیروں کا احتساب کریں اور ایسی قیادت کو سامنے لائیں جو ان کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیر کی آزادی کو بھی منطقی انجام تک پہنچائے ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری یوتھ فورس کو دائرہ فی الحال حلقہ وسطی باغ تک ہے لیکن اس کے دائرے کو آگے بھی بڑھایا جائے گا ،اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ آمدہ انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی کی بھرپور مہم اور حمایت کی جائے یوتھ فورس اپنی پوری طاقت کے ساتھ عبدالرشید ترابی کی مہم چلائے گی انہوں نے اپنے تمام فورس کے ممبران کو ہدایت کی وہ گھر گھر جا کر عبدالرشید ترابی کے لیے کام کریں ۔