فارورڈ کہوٹہ میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ،لوگ جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شامل ہونے لگے

ہفتہ 12 مارچ 2016 15:10

فارورڈ کہوٹہ میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ،لوگ جوق در جوق پیپلز ..

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء)فارورڈ کہوٹہ میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہونے لگا، لوگ جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شامل ہونے لگے ۔ ن لیگ کو فاروڈ کہوٹہ سے شدید دھچکا ،فاروڈ کہوٹہ سابق سینئر وزیر چوہدری عزیز کے قریبی ساتھی رشید فاروق پیپلز پارٹی میں شامل ۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما اور سابق سینئر وزیر چوہدری عزیز کے قریبی ساتھی اپنی برادری کبنہ سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

وزیر برقیات راجہ فیصل ممتاز راٹھو ر سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر درجنوں افراد موجود تھے۔ اس موقع پر رشید فاروق نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے، تین میڈیکل کالجز ، یونیورسٹیز اور سینکڑوں تعمیراتی کام کروائے۔

(جاری ہے)

فیصل ممتاز راٹھور نے فارورڈ کہوٹہ میں ریکارڈ تعمیراتی کام کروائے ، علاقہ کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کروائے، چوہدری عزیز اور انکی جماعت فاروڈ کہوٹہ سے ناکام ہو گی ۔

انشاء اللہ جیت پیپلز پارٹی کا مقدر بن چکی ہے۔ ن لیگ کے سیاسی مداری عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، پیپلز پارٹی کے جیالے فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں متحد و منظم ہیں، آئندہ جنرل الیکشن میں فیصل ممتاز راٹھور واضح اکثریت سے جیتیں گے ۔ اور کہوٹہ کے عوام کے مسائل کو حل کرینگے۔ فارورڈ کہوٹہ میں ن لیگ کمزور ہو چکی ہے، پیپلزپارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے ن لیگ خائف ہے، پی ٹی آئی اور ن لیگ حلقہ کے اندر صرف بیانات کی حد تک محدود ہے ۔

عملی طور پر صرف وزیر موصوف فیصل ممتاز راٹھور سے ترقیاتی کام کروائے، انفراسٹرکچر کی بہتری، سکولز ، روڈ ز ، اور میرٹ پر روزگار کی فراہمی کا کریڈٹ فیصل ممتاز راٹھور اور پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت کو جاتا ہے ، چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کریگی ۔