پرویز مشرف کے خلاف متعدد مقدمات چل رہے ہیں بے نظیر بھٹو قتل اور غداری سمیت ان کے خلاف کئی مقدمات ہیں مشرف بیرون ملک گئے تو اہم کیسز ادھورے رہ جائیں گے ،آرٹیکل 6 کا مقدمہ مشرف کو کلین چٹ دینے کیلئے درج کیا گیا، ڈکٹیٹر کو انتہائی سنگین کیسز میں ریلیف دے کر فرار کروایا گیا توحکومت کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہے گا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پرویز مشرف کو بیرو ن ملک جانے کی اجازت پر رد عمل
جمعرات 17 مارچ 2016 20:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پرویز مشرف کو بیرو ن ملک جانے کی ممکنہ اجازت کی مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ پرویز مشرف کے خلاف متعدد مقدمات چل رہے ہیں، ان کا نام بے نظیر بھٹو قتل کیس میں نامزد ہے، ،ا ن کے خلاف غداری کیس بھی عدالت میں ہے ، یہ کیس آخری مراحل میں ہے اور اس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ، پرویز مشرف بیرون ملک گئے تو اہم کیسز ادھورے رہ جائیں گے ،آرٹیکل 6 کا مقدمہ مشرف کو کلین چٹ دینے کیلئے درج کیا گیا، ڈکٹیٹر مشرف کو انتہائی سنگین کیسز میں ریلیف دے کر ملک سے فرار کروایا گیا توحکومت کے پاس اقتدار میں رہنے کا باقی کوئی جواز نہیں رہے گا ۔
جمعرا ت کو اپنے ایک بیان میں پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے عدالتی فیصلے کے بعد انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے حکومتی فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پرویز مشرف کے خلاف متعدد کیسز عدالتوں میں موجود ہیں، میری والدہ محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل کیس میں بھی نامزد ہیں جس میں وہ عدالت کے بار بار طلب کیے جانے کے باوجود آج تک عدالت میں پیش نہیں ہوئے ،مشرف پر غداری کیس بھی عدالت میں ہے جس پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے جبکہ یہ کہا جارہا ہے کہ یہ کیس بھی اپنے آخری مراحل میں ہے اور اس کیس میں بھی وہ عدالت میں پیش ہونے سے گریز کرتے رہے ہیں،اگر مشرف کو اس طرح ملک سے فرارہونے دیا گیا تو اہم کیسز ادھورے رہ جائیں گے اور قانون کے تقاضے بھی ادھورے رہ جائیں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.