کرپشن کیخلاف کہیں اور بھی کارروائی کریں‘ سیاسی لوگ اور جگہ بھی موجود ہیں‘ ڈاکٹر امجد نے اتنا زور دے کر نہیں کہا‘ مشرف واپس آئیں گے جتنا چوہدری نثار نے کہا ہے ‘ آئین توڑنے والے کو باہر بھیج کر جمہوریت کیلئے خطرہ پیدا کیا گیا‘ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے نواز حکومت کا جانا ضروری ہوگیا ہے‘ ہمارا احتجاج پرویز مشرف کے جانے پر نہیں (ن) لیگ کی منافقت پر ہے
مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کی میڈیا سے بات چیت
اتوار 20 مارچ 2016 15:53
حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کرپشن کیخلاف کہیں اور بھی کارروائی کریں‘ سیاسی لوگ اور جگہ بھی موجود ہیں‘ ڈاکٹر امجد نے اتنا زور دے کر نہیں کہا‘ مشرف واپس آئیں گے جتنا چوہدری نثار نے کہا ہے ‘ آئین توڑنے والے کو باہر بھیج کر جمہوریت کیلئے خطرہ پیدا کیا گیا‘ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے نواز حکومت کا جانا ضروری ہوگیا ہے‘ ہمارا احتجاج پرویز مشرف کے جانے پر نہیں (ن) لیگ کی منافقت پر ہے۔
اتوار کو مولا بخش چانڈیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرف کی وطن واپسی سے متعلق ان کے ترجمان چوہدری نثار جواب دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گو نواز گو کی تحریک ارادتاً چاہ رہی ہے پیپلز پارٹی سمجھتی ہے نواز حکومت کا جانا ضروری ہوگیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کرپشن کیخلاف کہین اور بھی کارروائی کریں سیاسی لوگ اور جگہ بھی موجود ہیں ۔
مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ اتنا ڈاکٹر امجد نے زور دے کر نہیں کہا کہ مشرف واپس آئیں گے جتنا چوہدری نثار نے کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق پوچھتی رہی کہ حکومت کیا چاہتی ہے۔ پرویز مشرف پر بھروسہ نہیں ہے کہ وہ وطن واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئین توڑنے والے کو باہر بھیج کر جمہوریت کیلئے خطرہ پیدا کیا گیا ہے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عدالتی حکم پر مشرف کو باہر بھیجنے سے متعلق ایک وزیر جھوٹ بول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرف نے آپ کی جان کی خلاصی کی آپ نے اس کی کیسز سے جان چھڑوا دی۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ”آپ“ نے احسان کا بدلہ احسان سے چکا دیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.