چین میں موسلادھار بارش بارے بلیو الرٹ برقرار

منگل 22 مارچ 2016 16:21

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) چین کے محکمہ موسمیات نے ملک کے شمالی علاقوں میں طوفانی بارشوں کیلئے اپنے سب سے کم ترین سطح کے الرٹ ”بلیو الرٹ“ کو منگل کو برقرار رکھا ہے۔

(جاری ہے)

قومی محکمہ موسمیات(این ایم سی) کے مطابق منگل کی سہ پہر سے بدھ کی سہ پہر تک گوان ڈونگ، گوان ژی، ہنان، جیانگ ژی اورفیوجیان کے بعض علاقوں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری ہو گی۔ توقع ہے کہ 150ملی میٹر تک بارش ہو گی۔ این ایم سی کا کہنا ہے کہ بارش کے ساتھ گھن گرج ، تزی ہوائیں اور ژالہ باری بھی ہو گی۔ چین کا شدید موسم کیلئے چار سطحی کلرکوٹڈ وارننگ سسٹم ہے جس میں سرخ رنگ کا الرٹ انتہائی سنگین ہے جس کے بعد نارنجی، زرد اور نیلے الرٹ ہیں۔

متعلقہ عنوان :