یونین کونسل گوجرہ کانواحی علاقہ دومیشی کی پوری بستی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی 45سے زائد گھرانے شدید متاثر

بدھ 23 مارچ 2016 14:21

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء)حالیہ بارشوں سے یونین کونسل گوجرہ کانواحی علاقہ دومیشی کی پوری بستی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی 45سے زائد گھرانے شدید متاثر ہو چکے ہیں راڑہ پل سے کٹلی جانے والی سڑک ساڑھے تین کلو میٹر تعمیر ہونے کے بعد ایک بارش بھی برداشت نہ کر سکی۔پوری سڑک بارشی پانی کی نظر ہو گئی۔

(جاری ہے)

چار کروڑ 78لاکھ روپے سے تعمیر ہونے والی سڑک جسکا ابھی تک افتتاح بھی نہ کیا جا سکا تھا ٹھیکیدار اور محکمہ کی غفلت کا شکار ہو گئی اور ساتھ ہی پورے گاؤں کو رات کو جاگ کر زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا ہے اور ساتھ ہی سڑک پر آنے والے پانی نے دومیشی پل کو بھی خطرات سے دو چار کر دیا ہے دومیشی گاؤں کے چوہدری محمد عزیز محمد عارف گوہر الرحمن ڈاکٹر عزیزالرحمن غلام مرتضے چوہدری رضا چوہدری عباس چوہدری قلندر،چوہدری عبدالرشید،محمد بشیر،محمد حفیظ چوہدری لیاقت محمد سلیم چوہدری ریاض چوہدری ندیم چوہدری شہریز،چوہدری خورشید منیر احمد محمد پرویز چوہدری جاوید جہانگیر حسین حشمت چوہدری محمد اشرف ودیگر کے مکانات لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آچکے ہیں جبکہ سینکڑوں کنال زرعی اراضی تباہ ہو چکی ہے حکومت آزاد کشمیر کے کسی بھی نمائندے کو علاقہ کا رخ کرنے کی توفیق نہ ہو سکی اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ نے اصلاح احوال کی کوشش کی ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔