حق خوداریت کشمیریوں کا پیدائشی حق اس کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے،میر واعظ عمرفاروق

بدھ 23 مارچ 2016 14:59

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مارچ۔2016ء) کل جماعت حریت کانفرنس رہنماء میر واعظ عمرفاروق نے کہا ہے کہ حق خوداریت کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے او ر ہم اپنے حق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے کشمیر کا مسئلہ ایک سیاسی مسئلہ ہے اس کا حل فو ج ،الیکشن یا معاشی پیکج کے ذریعے نہیں ہوگا بلکہ اس کا سیاسی طریقہ سے حل نکالنا ہو گا، کشمیر کاحل خطے میں امن کے لیے ناگزیر ہے ، بھارت خطے میں امن کے لیے کشمیریوں کاانکا پیدائشی حق حق خوداریت دے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، میرواعظ عمرفاروق نے کہا کہ بھارت کو حریت قیادت کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں پر سیخ پا نہیں ہونا چاہیے ہماری ملاقاتیں کسی ملک کیخلاف نہیں ہیں ملاقاتوں کا یہ سلسلہ ماضی سے چلا آر ہا ہے ، کشمیری بھارت سے آزاد چاہتے ہیں اور اس خواب کی تعبیر کے لیے جد و جہد جاری رکھیں گے ، انہوں نے کہا کہ بھارتی سرکاری کشمیریوں کو زیادہ دیر تک انکے پیدائشی حق سے محروم نہیں کرسکتا ، ایک وقت ضرور آئے گا جب بھارت کو کشمیریوں کی جدجہد کے آگے گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے