آئی جی جیل خانہ جات کا ڈسٹرکٹ جیل کوٹلی کا دور‘ہ جیل کے عملہ نے سلامی دی

قیدیوں کے مسائل سنے اور قیدیوں کی جانب سے جیل میں پانی کی کمی پر آئی جی نے قیدیوں کو یقین دہانی کروائی ک

جمعہ 25 مارچ 2016 14:37

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء)آئی جی جیل خانہ جات کا ڈسٹرکٹ جیل کوٹلی کا دور‘ہ جیل کے عملہ نے سلامی دی تفصیلات کے مطا بق آئی جی جیل خانہ جات چوہدری گفتار نے کوٹلی جیل کا دورہ کیا دورہ کے دوران جیل سپر ٹنڈنٹ سردار افتخار نے جیل ملازمین کے ساتھ سلامی دی سلامی کے بعد آئی جی نے جیل میں قیدیوں کے مسائل سنے اور قیدیوں کی جانب سے جیل میں پانی کی کمی پر آئی جی نے قیدیوں کو یقین دہانی کروائی کے ایکسین کو ٹلی سے مل کر پانی کی کمی کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا اس موقعہ پر قیدیوں کی طرف سے اپنے مقدمات کے حوالے سے درخواستیں بھی دی جس پر آئی جی نے قانون کے مطا بق مدد کرنے کے لیے درخواستیں وصول کی جبکہ دورہ کے دوران قیدیوں کی جانب سے پانی کی کمی کے علاوہ کسی بھی قسم کی کو شکایت موصول ہو ئی جبکہ جیل کے عملہ نے کمی نفری کے علاوہ تنخواہ میں اضافے کے لیے آئی جی کو بتایا جس پر آئی جی نے سیکرٹری فنانس سے مل کر معملات کو یکسو کروانے کی یقین دہانی کروائی آخر میں وزٹر بک پر اپنے تاثرات نوٹ کیے اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ڈسٹر کٹ پریس کلب کوٹلی سردار محمد نصیر اور عامر تنویر قریشی کے علاوہ پریس فوٹو گرفر منظر بشیر بھی موجود رہے-