بنگلہ دیش میں محبان پاکستان کا عدالتی قتل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے
نام نہاد انٹر نیشنل کرمنل کورٹ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کررہا ،پریس کلب میں ہیومن رائٹس کانفرنس سے مقررین کا خطاب
ہفتہ 26 مارچ 2016 22:25
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے تحت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ بنگلہ دیش حکومت سیاسی انتقام میں تمام اخلاقی حدود پارکرچکی ہے اور’’را‘‘کے ایجنڈے پرکام کررہی ہے ۔بنگلہ دیش کانام نہاد انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل عالمی معیار پرپورانہیں اُترتا۔ ICT ایک جانبدار ادارہ ہے اس کے تحت محبان پاکستان کوپھانسیوں کی سزابین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
بنگلہ دیش اوربھارت شملہ معاہدے کی بھی پاسداری نہیں کررہے جس کے مطابق پاکستان اوربنگلہ دیش میں 1971ء کی جنگ میں شریک کسی شہری پر جنگی جرائم کا کوئی مقدمہ نہیں چلایاجائے گا۔ محبان پاکستان کاقتل عام عالمی برادری اوراقوام متحدہ کیلئے کھلاچیلنج ہے ۔(جاری ہے)
ضرورت اس بات کی ہے کہ اس سلسلے میں پاکستان بھر میں موجود بنگلہ دیش کی ایمبیسیوں کے سامنے مظاہرے کیے جائیں اور انٹرنیشنل کورٹ اور اقوام متحدہ سمیت انٹر نیشنل فورمز پر اس مسئلے کو اٹھایا جائے ۔
یہ بات ہیومن رائٹس نیٹ ورک کراچی کے تحت کراچی پریس کلب میں منعقدہ انسانی حقوق کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر)وجیہہ الدین ،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، ڈاکٹراقبال خلیل، جمعیت العلمائے اسلام کے قاری محمدعثمان ،پیپلز پارٹی کی ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹرشاہدہ رحمن ،ممبرصوبائی اسمبلی حفیظ الدین ایڈوکیٹ ، جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈوکیٹ ، پاکستان مسلم الائنس کے صدر محمد فاروق ،ہیومن رائٹس نیٹ ورک کراچی کے صدر انتخاب عالم اورجنرل سیکریٹری شہزاد مظہرنے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے تحت:انٹرنیشنل کانفرنس سے جسٹس وجیہ الدین نے کہا کہ آج بنگلہ دیش میں ان لوگوں کو ٹرائیل کیا جارہا ہے جو محبان پاکستان ہیں بعد میں ان پاکستانیوں فوجیوں کی باری ہے جنہوں نے 1971کی جنگ میں حصہ لیا اور حسینہ واجد کی حکومت بنگلہ دیش کو سیکولر اسٹیٹ ڈکلیر کرنے کی تیاری کررہی ہے ۔انٹرنیشنل کرمنل ٹریبونل نے کورٹ سے جو بھی جنگی جرائم کے کیس بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ میں آتے ہیں ان پر بغیر ٹرا ئیل کے جلد ازجلد فیصلے صادر کردیے جاتے ہیں جس سے حکومت کی جانب داری ثابت ہوتی ہے ۔کانفرنس میں شریک انسانی حقوق کی تنظیموں نے بنگلہ دیش میں سیاسی کارکنوں کی پھانسیوں پرگہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے بھرپورمذمت کرتے ہوئے کہاکہ بنگلہ دیش میں چٹاگانگ سے تعلق رکھنے والے میجر علی اکبر چودھری کی آنکھیں نکال کراورپیٹ چیر کرقتل کیاگیا۔ مولوی فرید احمد کوڈھاکہ یونیورسٹی میں 15 دن تک حبس بے جامیں رکھ کر جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے گئے اس کے علاوہ قادرصدیقی کے کہنے پر نظریۂ پاکستان کے حامیوں کوچن چن کر بدترین تشددکے ذریعے گلی کوچوں میں قتل کردیاگیاان واقعات پربنگلہ دیشی حکومت نے ماورائے قانون اقدامات کا نوٹس کیوں نہیں لیا۔انسانی حقوق کی انٹرنیشنل کانفرنس کے شرکاء نے مطالبہ کیاکہ جنگی جرائم کے ٹرائل کے معاملے کو انٹرنیشنل سطح پر اُٹھایاجائے اس کے لئے انٹرنیشنل کمیشن تشکیل دیاجائے جواس بات کی چھان بین کرے کہ 1971ء کی جنگ میں مکتی با ہنی بنانے میں را نے کیاکرداراداکیا؟اقوام متحدہ بنگلہ دیش کے شہریوں کے قتل عام کورکوائے اورمطیع الرحمن نظامی کی پھانسی کے آرڈرکومعطل کروائے ۔کانفرنس کے شرکاء نے نوازحکومت کے کردار کی بھی مذمت کی اورمطالبہ کیاکہ سفارتی سطح پر محبان پاکستان کے مسئلے کواُٹھایاجائے اورمطیع الرحمن کی پھانسی رکوانے کیلئے بنگلہ دیش کے سفارت خانوں کوبند کروایاجائے۔ کانفرنس میں پیس ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر رفعت اعوان ایڈوکیٹ ، جمعیت الفلاح کے احسان الحق، عبد القادر مندوخیل ایڈوکیٹ پاکستان نیوز کے ایڈیٹر مبشر میر، خاکسار تحریک کے حکیم عسکری ،سروایؤ انٹر نیشنل کے عمر احسن ،معتمر عالم اسلامی کے میر نواز خان مروت ،عابد سہگل اور دیگر انسانی حقوق کے نمائندوں نے خطاب کیا۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
ن لیگ سے نالاں ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.