وزیراعظم نوازشریف کی جناح ہسپتال آمد زخمیوں کی عیادت کی‘ ہسپتال انتظامیہ کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کی ہدایت
پیر 28 مارچ 2016 12:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشتگرد بزدلانہ حملے کرکے قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے‘ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا‘سانحہ لاہورپردل خون کے آنسورورہاہے‘دہشتگردانجام دیکھ کربزدلانہ وارکررہے ہیں‘تفریحی پارک میں دھماکہ سفاکانہ عمل ہے‘ پاکستان قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہی ہے اور ایسی کارروائیاں ہمارا عزم کمزور نہیں کرسکتیں۔
وہ پیر کو جناح ہسپتال کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے جناح ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار اور دیگر حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔(جاری ہے)
وزیر اعظم نے زخمیوں کی دلجوئی کی اور انہیں علاج معالجہ میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
وزیر اعظم نوا زشریف نے کہا کہ دہشتگرد بزدلانہ حملے کرکے قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے‘ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ لاہورپردل خون کے آنسورورہاہے۔دہشتگردانجام دیکھ کربزدلانہ وارکررہے ہیں۔وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ تفریحی پارک میں دھماکہ ایک سفاکانہ عمل ہے۔ پاکستان قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہی ہے اور ایسی کارروائیاں ہمارا عزم کمزور نہیں کرسکتیں۔ ہسپتال میں وزیراعظم نواز شریف کو ڈاکٹرز نے زخمیوں کی حالت کے بارے میں بریف کیا۔ وزیراعظم نے بچوں اور خواتین کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیرآباد کہہ دیا
-
پاکستان: صنفی عدم مساوات پر قابو پانے کا یونیسف کا چار سالہ منصوبہ
-
رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے لوگ خوف و ہراس کا شکار، لازارینی
-
گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا منصوبہ
-
لاہور پولیس کی کارروائی ،پتنگ سازی کے کارخانے پر چھاپہ،10ہزار پتنگیں نذر آتش
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
توشہ خانہ کیس؛ بشریٰ بی بی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
معاشی حالات چیلنجنگ ، بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں گے،شہباز شریف
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
-
اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کیلئے فیلڈ ہسپتال منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
-
پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترامیم کے معاملے پر 12رکنی خصوصی کمیٹی قائم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.