مسلم لیگ برسراقتدار آکر اسمبلی وکونسل میں خواتین کی بھرپور نمائندگی یقینی بنائے گی،نصرت شہنار درانی

بدھ 30 مارچ 2016 15:07

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی مرکزی جائنٹ سیکرٹری نصرت شہنار درانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ برسراقتدار آکر اسمبلی وکونسل میں خواتین کی بھرپور نمائندگی یقینی بنائے گی ملازمتوں میں خواتین ومعذور افراد کے کوٹہ پر عملدرآمد کیساتھ نوجوانوں کو ان کا مقام دلائے گی عمرہ سے واپسی پر اپنی رہاش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے مسلم لیگ متحدومنظم ہے برسراقتدار آتے ہی بلدیاتی الیکشن کروالیئے جائیں گئے خطہ کی ترقی کیلئے نواز شریف کے ویژن کے مطابق اقدامات کریں گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے سکندر حیات ،فاروق حیدر اور دیگر قیادت کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد دھرنے جمہوریت اورتعمیر وترقی کیخلاف سازش ہے ڈی چوک کو سیاست کا اکھاڑہ بنانا قابل مذمت ہے انہوں نے کہاہے کہ آزادکشمیر میں عوام کے حقوق دلائے جائیں گئے سازش جلد دم توڑ جائیں گی تعمیر وترقی کے ذریعے سازشوں کا مقابلہ کریں گئے عوام کو ان کے حقوق دلائیں گے-

متعلقہ عنوان :