بھمبر،محکمہ ما ل وتعلیم کے ملازمین کا 15دن کے اندرشفا ف ووٹر فہرستیں تیار کرنا بڑا کا رنا مہ ہے،را جہ مظہر اقبا ل

بدھ 30 مارچ 2016 15:10

بھمبر ۔ 30 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مارچ۔2016ء) محکمہ ما ل اور محکمہ تعلیم کے ملازمین نے چیف الیکشن کمشنر کی ہدا یت پرسو فیصد عمل کر تے ہو ئے 15دن کی ریکا رڈ مدت میں آزادکشمیر بھر میں صا ف شفا ف ووٹر فہرستیں تیار کر کے بڑا کا رنا مہ سر انجا م دیا ہے۔ جس پر ووٹر فہر ستیں تیا ر کر نیوا لے ملازمین خرا ج تحسین کے مستحق ہیں ۔

ان خیا لا ت کااظہا ر انجمن قانو ن گو ئیاں وپٹواریاں آزادکشمیر کے مر کز ی صدر را جہ مظہر اقبا ل نے میٹ دی پر یس میں اظہار خیا ل کر تے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم چیف الیکشن کمشنر سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ انتخا بی فہر ستیں تیا ر کر نے والے ملازمین کوزیا دہ سے زیادہ معاوضہ دیا جا ئے تا کہ سر کا ری ملاز مین آئند ہ بھی قومی کاز میں بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لیں اور وہ اپنی ذمہ دا ریاں احسن طر یقے سے سر انجا م دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملازمین تنظیمیں جہاں ملازمین کے حقوق کے حصول کی با ت کر تی ہیں ،وہاں حکومت کیساتھ بھی بھر پو ر تعاون کر تی ہیں اور حکومتی ایجنڈ ے کو عملی جا معہ پہنا نے میں اہم کردار ادا کر تی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انجمن قانو نگو ئیاں وپٹواریاں نے ہمیشہ حکومت کی طرف سے ملنے والے ٹا رگٹ کو بروقت مکمل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر ان ملازمین کو ڈیو ٹی کے معاوضہ کی بروقت ادا ئیگی کویقینی بنائیں۔