پاک بھارت خوشگوار تعلقات خطے میں امن کیلئے لازمی ہیں ، میر واعظ عمر فاروق

جمعرات 31 مارچ 2016 12:46

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مارچ۔2016ء) کل جماعتی حریت کانفرنس (ع) گروپ کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان سے خوشگوار تعلقات خطے میں قیام امن کیلئے لازمی ہیں ۔

(جاری ہے)

حریت کانفرنس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں میر واعظ عمر فاروق نے صدارت کرتے ہوئے کہا کہ جنوب ایشیائی خطے کے دائمی امن اور استحکام اور اس خطے میں تشدد سے پاک ماحول کیلئے متنازعہ مسائل کا حل حالات کا ناگزیر تقاضا ہے اور یہ بھارت اور پاکستان کی سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر سمیت تمام حل طلب مسائل کے حل کیلئے ایک سازگار ماحول قائم کرنے کیلئے سیاسی جرات مندی سے عبارت اقدامات اٹھائے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ حریت کانفرنس بھارت اور پاکستان کے مابین خوشگوار تعلقات کی متمنی ہے تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ مخاصمت سے پاک رشتوں کو استوار کرنے کیلئے کشمیر سمیت دیکر حل طلب مسائل کی حل کی جانب ترجیحی بنیادوں پر توجہ مبذول کی جائے اجلاس میں پاکستان کے شہر لاہور میں ہوئے حالیہ دہشتگردی کے بدترین واقعہ اور اس میں قیمتی انسانی جانوں کے زیاں انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سیاسی عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کے اس قسم کے حرب نہ صرف پاکستان بلکہ پورے جنوبی ایشیائی خطے کی سلامتی اور استحکام کیلئے خوفناک اثرات مرتب ہو ں گے