اسلام آباد کا دھرنا ختم ہوا ہے تحریک ختم نہیں ہوئی ،نظام مصطفی کے عملی نفاذ کی پر امن اور جمہوری جد وجہد جاری رکھیں گے،وعدوں کی پاسداری نہ کی گئی تو کراچی سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کرینگے ، مذاکرات کی راہ اختیارکرکے ہم نے ملک میں قیام امن کی جانب قدم اٹھادیاہے
سربراہ پاکستان سُنّی تحریک محمدثروت اعجازقادری کی رعلماء ومشائخ سے ملاقات کے دوران گفتگو
جمعرات 31 مارچ 2016 21:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء ) سربراہ پاکستان سُنّی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہاہے کہ اسلام آباد کا دھرنا ختم ہوا ہے تحریک ختم نہیں ہوئی ،نظام مصطفی کے عملی نفاذ کی پر امن اور جمہوری جد وجہد جاری رکھیں گے،حکومت نے وعدوں کی پاسداری نہ کی تو کراچی سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کریں گے،ہم نے مذاکرات کو کامیاب بنا کر ملک میں امن کے قیام کی جانب قدم اٹھادیاہے ،حکومت مذاکرات میں طے پانے والے نکات پر من و عن عمل کو یقینی بنائے ۔
وہ جمعرات کو جڑواں شہروں کے عہدیداروں اورعلماء ومشائخ سے ملاقات کے دوران گفتگوکر رہے تھے ۔انکاکہناتھاکہ دھرنے کے دوران حکومتی طرز عمل غیر جمہوری اور تکلیف دہ رہا ،دھرنے کے شرکاء پر کھانا ،پانی اور ادویات بند کرناانتہائی غیر انسانی سلوک تھا،حکومت کے اس شرمناک رویے پر سیاسی جماعتوں کی پراسرارخاموشی بھی سوالیہ نشان ہے ،ہزاروں کارکنان کو حکومتی وعدے کے مطابق رہا نہیں کیا جا رہاجو کہ راولپنڈی،اسلام آباد ،لاہور، گجرات،جہلم،شیخوپورہ،میانوالی سمیت دیگر جیلوں اور تھانوں میں موجود ہیں،چوہدری نثار ٹارزن بننے کی بجائے حقیقت پسند ی کا سامنا کریں ، ہم خیال سیاسی اوردینی جماعتوں سے رابطے میں ہیں جلد آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کریں گے،را کے گرفتا رایجنٹ کامعاملہ عالمی سطح پر نہ اٹھانا پوری قوم کیلئے تشویش کاباعث ہے ،قوم انتظار کر رہی ہے کہ حکومت کب بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ پر سرکاری موقف عالمی برادری کے سامنے لائے گئی ؟ثروت اعجازقادری کاکہناتھاکہ پنجاب میں رینجرز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع ہونا خوش آئند ہے،بھارت کی بلوچستان اور کراچی میں مداخلت کے واضح ثبوت مل چکے ہیں ،مگر حکومت اس حساس مسئلہ پر بھی ذاتی کاروبار کو ترجیح دینا چاہتی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.