لاہور میں ابر آلود موسم کے ساتھ گرمی کا احساس موجود رہے گا

کم سے کم 20 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا ، دوپہر میں بوندا باندی کا امکان

پیر 4 اپریل 2016 11:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء ) لاہور پر ابر آلود موسم کے ساتھ گرمی کا احساس بھی موجود رہے گا۔ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔

(جاری ہے)

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق لاہور پر ہلکے بادل موجود رہیں گے تاہم کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ دوپہر کے بعد چند علاقوں میں بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 22 سے 49 فیصد تک ہو گا جبکہ نو سے گیارہ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا بھی چلتی رہے گی موسم کی موجودہ لہر آئندہ چند روز تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :