لوگ یاسین گلشن سے تنگ آکر مسلم کانفرنس میں شامل ہو رہے ہیں‘سردار محمد اصغر

قیوم نیازی عوام کے مسیحا ہیں اور انکا اسمبلی میں جانا ناگزیر ہو چکا ہے

منگل 5 اپریل 2016 13:49

ہجیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء)مسلم کانفرنس ایک نظریے اور سوچ کا نام ہے ،لوگ یاسین گلشن سے تنگ آکر مسلم کانفرنس میں شامل ہو رہے ہیں،قیوم نیازی عوام کے مسیحا ہیں اور انکا اسمبلی میں جانا ناگزیر ہو چکا ہے ،عوام مسائل کو پس پشت ڈال کر ہمارا نااہل ایم ایل اے اپنی نااہلیت کا مقدمہ لڑ رہاہے ،ایم ایل اے اور امجد یوسف دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،عوام ان کو جان چکے ہیں اور آئندہ ان سے جان چھڑا ئیں گے ،پیپلز پارٹی کو شکست فاش دیں گے ،اور چامے مامے کی حکومت کو ختم کریں گے ،مسلم کانفرنس کسی کو بھیساکیاں نہیں دے گی اور نااہل لوگوں کا رستہ روک کر حکومت بنائے گی ،ان خیالات کا اظہار سردار محمد اصغر خان آف منڈہول،عباس شاہین،وقاص عباسی،سردار ندیم احمد خان،سردار نسیم خان،نبیل نسیم اور دیگر نے کیا،انہوں نے کہاکہ قیوم نیازی کے کارنامے زمین پر نظر آرہے ہیں اور صرف کانفرنسی کارکنان ہی نہیں بلکہ دوسری جماعتوں کے لوگ بھی تعریفیں کرتے ہیں، پیپلز پارٹی کے دور میں ڈگری کالج کو عملہ اور دیگر سہولیات دینے کی بجائے اوپر سے نیچے اور نیچے سے اوپر کی سازش ہوتی رہی ،منڈہول ڈگری کالج ،ہسپتال، سکول اور دیگر مسلم کانفرنس اور قیوم نیازی کے کارنامے ہیں اور کبھی کسی قدغن نہیں لگایا کہ کوئی دوسر جماعت کے لوگ ان سے استفادہ حاصل نہ کریں-