سندھ میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

بدھ 6 اپریل 2016 11:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 اپریل۔2016ء) کراچی سمیت سندھ بھرمیں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم گرم اورخشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرمیں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

بے نظیر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ ، لاڑکانہ ، سکھر اور مٹھی میں زیادہ سے زیادہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ ، جیکب آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ ، دادو اور حیدر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ ، میر پور خاص میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :