کوئی غلط فہمی میں نہ رہے الیکشن ڈنکے کی چوٹ پر پوری تیاری کے ساتھ لڑیں گے ‘میرپور کے سیاسی وارث ہم ہیں‘ مخالفین اْچھل کود کر کے میرپور کی عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے‘ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ شہید بی بی رانی کے ماننے والے ہیں

معاون خصوصی وزیراعظم آزادکشمیر چودھری محمد اشرف کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 7 اپریل 2016 15:29

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 اپریل۔2016ء) معاون خصوصی وزیراعظم آزادکشمیر چودھری محمد اشرف نے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ۔الیکشن ڈنکے کی چوٹ پر پوری تیاری کے ساتھ لڑیں گے ۔میرپور کے سیاسی وارث ہم ہیں۔ مخالفین اْچھل کود کر کے میرپور کی عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ شہید بی بی رانی کے ماننے والے ہیں انکے ویژن کی تکمیل کرتے ہوئے شہرکے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کریں گے ۔

2016کے الیکشن میں پیپلزپارٹی دوبارہ کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی ۔ سستی شہرت حاصل کرنے والے سیاسی بونے اپنا قد بڑھانے کیلئے پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا معاون خصوصی چودھری محمد اشرف نے کہا کہ میرپور کے لوگوں نے ضمنی الیکشن میں مجھے بھاری اکثریت سے ووٹ دیئے ہار جیت سیاست کا حصہ ہے ۔

(جاری ہے)

لیکن ہم الیکشن سے پہلے بھی اور الیکشن کے بعد بھی میرپور کے لوگوں میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض فصلی بٹیرے اور مفاد پرست ٹولہ اپنی سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کر رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ آمدہ الیکشن میں ان سیاسی بونوں کو انکی اوقات کا پتہ چل جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زردار ی،چیئر مین بلاول بھٹو اور محترمہ فریال تالپور کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے مجھے عزت دی ۔انہوں نے کہا ہمارے دروازے ہر خاص و عام کیلئے 24گھنٹے کھلے ہیں پیپلزپارٹی کے کارکنان آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے بھرپور تیاری کریں ۔

متعلقہ عنوان :