مظفرآباد ‘ حلقہ ایک میں دو جھنڈی ہونے کے باوجود عوم کے ساتھ سنگین مذاق ہوا‘چوہدری محمد سلمان

جمعہ 8 اپریل 2016 14:38

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء )پاکستان تحریک انصاف سلطنت آف مسقط عمان کے سینئر راہنما چوہدری محمد سلمان نے کہا کہ حلقہ ایک میں دو جھنڈی ہونے کے باوجود عوم کے ساتھ سنگین مذاق ہواحلقہ کوٹلہ ، مچھیارہ، چھکڑیاں، دلاڑ میں بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں وزیر اسپورٹس نے صرف اپنے گھر بھرنے میں پونے 5سال گزار دیے عوام ووٹ تحریک انصاف کو دیں عمران خان کا نعرہ آزاد کشمری بھر میں سونامی آئے گی ۔

حلقہ کوٹلہ میں حالیہ بارشوں سے قیمتی جانیں ضائع ہوئی ان کی ذمہ دار حکومت آزاد کشمیر ہے۔ انہوں نے ٹیلی فونک گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حلقہ ایک کوٹلہ میں تعمیر وترقی کے دعوےٰ کرنے والے عوام کو جواب دیں درجنوں تعلیمی اداروں کی عمارتیں نہ ہونے کے باعث طلبہ وطالبات بارش ہویا پھر برف کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہے ۔

(جاری ہے)

سردار جاوید ایوب اور صدف شیخ نے عوامی جذبات سے کھیلا ہے۔

ہوائی اعلانات کر کے اس علاقے کو پسماندہ بنایا جس کو عوام کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب اور صدف شیخ کی کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی رہائش گاہ سے چند میل کے فاصلے پر پہاڑوں کے نیچے بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتاہے۔ پھر کس منہ سے یہ عوام سے ووٹ مانگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حلقہ کوٹلہ کی بدنصیب عوام کو پہلے مسلم کانفرنس پھر ن لیگ اور اب پیپلزپارٹی نے لوٹا برادری کی سطح پر لوگوں کو نوکردیاں دی گئیں پڑھے لکھے آج بھی دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہاکہ محترمہ صدف شیخ جنہوں نے گزشتہ پونے 5سالوں میں کروڑوں کی اسکیمیں کشمیر کونسل اور حکومت سے لی ہیں وہ کہاں ہیں اگر عوام کی جماعت ہوتی تو یہ اسکیمیں حلقہ کوٹلہ میں نظر آتیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو لوٹنے والے اب کشمیر کونسل کے مزے لینے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی سے تعلق نہیں مگر مسقط عمان اور حلقہ کوٹلہ کی عوام کی آواز ہے کشمیر کونسل کا ٹکٹ صرف میر یونس کو دیا جائے جس کی پارٹی کے لیے بڑی قربانیاں ہیں اگر اس مرتبہ اس کے ساتھ دھوکہ ہوا تو حلقہ کوٹلہ سے پیپلزپارٹی کا مکمل صفایاہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار کسی کی نہیں عوام کی خدمت کرناچاہتی ہے۔