مسلم لیگ آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کااجلاس ‘ ٹکٹوں کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو کئے گئے

پیر 11 اپریل 2016 16:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اپریل۔2016ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس پیر کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بورڈ ممبران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی ،وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر ، سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد ، سردار سکندر حیات ، راجہ فاروق حیدر ، شاہ غلام قادر ، طارق فاروق ، ڈاکٹر نجیب نقی ، چوہدری عبدالعزیز ، سردار خالق وصی اور نصیب اللہ گردیزی بھی موجود تھے ۔

اجلاس میں ایل اے 14تا ایل اے 29 پونچھ اور مظفر آباد ڈویژن میں ٹکٹوں کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو کئے گئے تمام امیدواروں نے بورڈ ممبران کو یقین دلایا کہ وہ مسلم لیگ ن کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کر دیں گے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر وزیر اعظم محمد نواز شریف جسے بھی ٹکٹ دیں گے ہم اس امیدوار کو کامیاب کروا کر قانون سازاسمبلی میں پہنچائیں گے ۔