مسلم لیگ انتخابات میں کامیاب ہو کر خطہ کے اندر حقیقی تبدیلی لائیگی‘نائلہ شہزاد

جمعرات 14 اپریل 2016 12:21

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء)مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی سینئر نائب صدر نائلہ شہزاد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ انتخابات میں کامیاب ہو کر خطہ کے اندر حقیقی تبدیلی لائیگی ۔علاقے کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ پڑھے لکھے نوجوانوں اور خواتین کیلئے آگے بڑھنے کے مواقع مہیا کئے جائیں گے وزیراعظم پاکستان کی حالیہ روزگار سکیم سے نوجوانوں کو ترقی کے نئے موقع ملے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے ‘ فاروق حیدر ،شاہ غلام قادر ،نورین عارف اور دیگرقیادت خطہ کے اندر حقیقی تبدیلی کے لئے سرگرم ہیں نوجوان ان کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ آمدہ انتخابات کے بعد آزادکشمیر میں نواز شریف کی سوچ ،فکر اور ویژن کے مطابق ایک مضبوط عوامی اور جمہوری حکومت قائم ہو جو حقیقی معنوں میں عوامی فلاح و بہبود و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کر سکے ۔