سیاسی جماعتیں زکوة اور چندے سے نہیں بلکہ جماعتی منشور،بے لوث اور محنتی کارکنوں کے بل بوتے پر عوام میں اپنی جڑیں مضبوط رکھتی ہیں‘پی ٹی آئی آزادکشمیر ون مین شو ہے جس کا آزادکشمیر میں تعلیم ،تعمیر و ترقی کا کوئی منشورنہیں
مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری مالیات و امیدوار اسمبلی چوہدری محمد سعید کا کارنر میٹنگ سے خطاب
جمعرات 14 اپریل 2016 13:47
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 اپریل۔2016ء) مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری مالیات و امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے تھری چودھری محمد سعید نے کہاہے کہ سیاسی جماعتیں زکوة اور چندے سے نہیں بلکہ جماعتی منشور،بے لوث اور محنتی کارکنوں کے بل بوتے پر عوام میں اپنی جڑیں مضبوط رکھتی ہیں۔پی ٹی آئی آزادکشمیر ون مین شو ہے جس کا آزادکشمیر میں تعلیم ،تعمیر و ترقی کا کوئی منشورنہیں ہے۔
ماضی میں ایک دوسرے کی جڑیں کاٹنے والے اپنی شکست کے خوف سے شیر و شکر ہو رہے ہیں۔ اب میرپور یوں پر ایم ایل اے مسلط نہیں بلکہ میرٹ پر بنے گا۔ ان خیالا ت کا اظہار اُنہوں نے حاجی مظہر کی رہائشگاہ بی بلاک میں اپنی الیکشن مہم کے سلسلہ میں منعقدہ کارنر میٹینگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
کارنر میٹنگ کو سردار علی، ندیم لودھی ،ابرار الحق، اعجاز الحق،اعزاز الحق نے آرگنائزکیا جس میں اہلیان محلہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے تھری میرپور چودھری محمد سعید نے مزید کہاکہ قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف آزادی کے بیس کیمپ میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہوئے تعمیرات کے انقلابی اقدامات اُٹھارہے ہیں ۔موجودہ حکمرانوں نے وزیروں ،مشیروں کی فوج ریاستی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے۔سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان اور صدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں خطہ کو اندھیروں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا عزم کررکھا ہے ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.