ہفتہ سے پیر کے دور ان فاٹا ‘ خیبر پختون خوا اور بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

بارشوں کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن ‘ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید لینڈ سلا ئنڈینگ کا خدشہ

جمعرات 14 اپریل 2016 15:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ہفتہ کی شام سے پیرکے دوران فاٹا ‘ خیبر پختونخواہ (پشاور،مالاکنڈ ‘ ہزارہ ،مردان،کوہاٹ،بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)،بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن )، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اپنے بیان میں فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق نے بتایا کہ ہفتہ سے اتوار کے دوران سبی ، بہاولپور،ڈی جی خان ،ملتان،ساہیوال،فیصل آباد، لاہور اور سکھر ڈویڑن میں کہیں کہیں تیز گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اتوار اور پیرکے دوران بارشوں کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن ‘ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید لینڈ سلا ئنڈینگ کا خدشہ ہے ‘ اگلے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ‘ وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔گزشتہ روز شہید بینظیر آباد 44، لاڑکانہ 43، دادو، جیکب آباد، سبی،سکھر، میرپورخاص،چھور ،موہنجوداڑو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ اور لاہور میں 38، کراچی 32، پشاور 34، کوئٹہ28، اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :