نوجوان سروں پر کفن باندھ لیں ‘تمام برائیوں کے خاتمے کیلئے اسلامی نظام کا نفاذ ضروری ہو گیا ہے ‘آزادکشمیرمیں برادری ازم کی سیاست کو فروغ دیا جا رہا ہے ‘غریب فاقوں اور خودکشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں ‘سیاستدان عیاشیوں پرمصروف ہیں

جموں وکشمیر تحریک نفاذ نظام مصطفی کے سربراہ پیر سید عارف حسین شاہ گیلانی کی بات چیت

جمعہ 15 اپریل 2016 15:13

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اپریل۔2016ء)جموں وکشمیر تحریک نفاذ نظام مصطفی کے سربراہ پیر سید عارف حسین شاہ گیلانی نے کہا ہے نوجوان سروں پر کفن باندھ لیں تمام برائیوں کے خاتمے کے لئے اسلامی نظام کا نفاذ ضروری ہو گیا ہے آزادکشمیرمیں برادری ازم کی سیاست کو فروغ دیا جا رہا ہے غریب فاقوں اور خودکشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں جبکہ سیاستدان عیاشیوں پرمصروف ہیں‘نفاذنظام مصطفی کے لئے جان کی قربانی کی ضرورت پڑی تو بھی گریز نہیں کریں گے ناموس مصطفٰی اور ایمان کی خاطر جان کی قربانی دینا ہی اصل قربانی ہے ممتاز قادری نے ناموس رسالت کی خاطر جان کی قربانی پیش کی شہید مر تے نہیں انھیں اللہ کی طرف سے رزق ملتا ہے یہ قرآن کا فیصلہ ہے اور جو نبی کا غلام ہے وہی ہمارا امام ہے کھوئی رٹہ بھیال کاظم آباد میں سید علی اصغر کاظمی کی رہائش گاہ پر میلاد مصطفی کانفرنس سے خطاب میں انھوں کہا نبی مہربان کے دامن سے لپٹ کر ہی نجات ممکن ہے موجودہ فرسودہ نظام سے بغاوت کر کے ہی ہم ملت کی کشتی کو پار لگا سکتے ہیں پروگرام سے سنی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما پیر سید مبشر حسین شاہ نے کہاکہ نظام کی درستگی کے لئے سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہوگی نظام مصطفی ہی راہ نجات ہے اس کے لئے کل بھی قربانیاں دی گئیں رہتی دنیا تک عاشق مصطفی جان کی بازی لگاتے رہیں گے ایمان اسی صورت مکمل ہوتا ہئے جب عشق مصطفی کا پٹا گلے میں ہونبی کی محبت میں جان کی بازی کی بازی لگانا صحابہ،اولیاء اور عشاق کی سنت ہے جب تک نبی کے دین کو ہم مکمل طور پر اپنا نہ لیں ہماری بخشش ممکن نہیں پروگرام میں متحدہ مشائخ کونسل پاکستان کے رہنما سائیں ملک محمد صادق،صاحبزادہ سائیں یونس سروری،رہنما تحریک نفاذ نظام مصطفی ماجد حیدری،سید صابر حسین،سید قادرشاہ کاظمی،مفتی اعظم ،ماجد شفیع چوہدری،وقاص چوہدری،سید عاطف علی کاظمی،حافظ ظہیر احمد سروری،شفاعت علی چوہدری ،متحدہ علمائے مشائخ کوٹلی کے صدر ملک کاظم نے بھی خطاب کیا۔