مقبوضہ کشمیر میں پولیس نے مبینہ جنسی زیادتی کی شکار 17 سالہ لڑکی کو پولیس نے حراست میں لے لیا

جمعہ 15 اپریل 2016 16:52

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء)مقبوضہ کشمیر کے شمالی ضلع کپوارہ میں مبینہ جنسی زیادتی کی شکار ایک 17 سالہ لڑکی کو پولیس نے حراست میں لے لیا پولیس کے مطابق ان کیساتھ ان کی خالہ ہیں اور انھیں والدین کی درخواست پر ہی پولیس کی احتیاطی حراست میں رکھا گیا تاہم معاملہ پر انسانی حقوق کے لیے سرگرم حلقوں نے احتجاج کیا ہے ‘ اس دوران انٹرنیٹ پر پابندی، بستیوں کی ناکہ بندی اور بیشتر علاقوں میں مسلسل کرفیو سے حالات کشیدہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق ایک سکول طالبہ جب ہندوارہ چوک میں واقعہ بیت الخلا میں گئیں تو ایک فوجی اہلکار نے ان پر جنسی حملہ کیا جس کے بعد لوگوں نے مظاہرے کئے۔ ہلاکتوں اور کشیدگی کے دوران ہی پولیس نے ایک ویڈیو جاری کردی تھی جس میں لڑکی نے بتایا کہ انھیں کسی وردی والے نوجوان نے تھپڑ مارا اور ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔واقعہ کے خلاف احتجاج کے دوران تین کم سن نوجوان اور ایک خاتون پولیس کارروائی میں مارے گئے۔انسانی حقوق کیلئے سرگرم کئی تنظیموں کے اتحاد کولیشن آف سول سوسائٹیز کے ترجمان خرم پرویز نے بتایا کہ پولیس نے متاثر لڑکی کی شناخت ظاہر کر کے ایک غیرقانونی کام کیا ہے ۔