کھڑی مسلم کانفرنس کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے ‘مخالفین کو 2016میں تاریخ ساز شکست سے دوچار کریں گے ‘ا ل م سے منحرف شخصیت اعتبار کے قابل نہیں ہم نے ہمیشہ علاقے کے عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطر کام کیا ہے

امیدوار قانون ساز اسمبلی مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر راجہ ظفر معروف کا بیان

پیر 18 اپریل 2016 14:28

میرپور+کھڑی شریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اپریل۔2016ء) امیدوار قانون ساز اسمبلی مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر راجہ ظفر معروف نے کہا کہ کھڑی مسلم کانفرنس کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے مخالفین کو 2016میں تاریخ ساز شکست سے دوچار کریں گے ا ل م سے منخرف شخصیت اعتبار کے قابل نہیں ہم نے ہمیشہ علاقے کے عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطر کام کیا مگر بعض افراد نے تھانہ کچہری کی سیاست کو پروان چڑھاتے ہوئے مفاد پرستوں کا ساتھ دے کر مظلوم کے ساتھ زیادہ ظلم کیا عوام کو دوہرے معیار کے چکروں میں ڈال کر ان کے حقوق سلب کئے گے مسلم کانفرنس نے عوام کے مسائل کو جس طرح حل کیا کوئی سیاسی جماعت نہیں کر سکی مسلم کانفرنس آج بھی ریاست جموں وکشمیر کی سواد اعظم جماعت ہے قائد کشمیر مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان مرحوم نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے جو کام کیا کوئی مائی کا لال دوبارہ نہیں کر سکا ہم نوجوان قائد آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان کی جرت اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں راجہ ظفر معروف نے کہا کہ جنرل انتخابات میں ان کو اپنی حیثیت معلوم ہو جائے گی کل تک سیاسی وفاداریوں کا نعرہ لگانے والے آج دوسروں کی جھولی میں بیٹھ کر عوام کے مسائل کو حل کر نے کے دعوے کر رہے ہیں جان لیں میرپور کی غیور عوام اب باشعور ہیں وہ کسی کے بہکاوئے میں نہیں آنے والے میرپور ضلع کے عوام کو اپنے مسائل کے حل کیلئے جنگ لڑنا ہو گی موجودہ حکومت نے ضمنی انتخابات میں خرید وفروخت کا بازار گرم کیاہم نے ہمیشہ سڑکوں پر بیٹھ کر عوام کی خد مت کی اور عوام کی مدد کو ہی اپنا فرض سمجھا زمانہ اور میڈیا جانتا ہے کہ کس طرح ہم نے عوام کے حقوق کی جنگ لڑی اور پرچے بھی برداشت کئے ای سی کے کمروں میں بیٹھ کر گن گانے والے سیاسی کھلاڑی بہت جلد اپنی سیاسی حیثیت کو جان لیں گئے۔

متعلقہ عنوان :