ڈویژن میرپور مسلم کانفرنس کا گڑھ ہے ‘اسلام گڑھ ،بھمبر کوٹلی اوربرنالہ،میں صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کے شاندار استقبال نے ثابت کیا کہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے کارکنان ریاست کے تشخص کی بحالی کیلئے زندہ ہیں

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار عبدالقیو م قمر کی وفد سے بات چیت

پیر 18 اپریل 2016 14:29

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اپریل۔2016ء) ڈویژن میرپور آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کا گڑھ ہے ‘اسلام گڑھ ،بھمبر کوٹلی اوربرنالہ،میں صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کے شاندار استقبال نے ثابت کیا کہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے کارکنان ریاست کے تشخص کی بحالی کیلئے زندہ ہیں غیر ریاستی یلغار عوام کے حقو ق سلب کر رہا ہے میرپور اور متاثرین منگلا ڈیم کے پیسے کو پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے دھاندلی کا پلان تیار کیا جا رہاہے وفاقی وزرا وکا سر کاری وسائل کا بے دریغ استعمال نے ن لیگ کی کار کردگی کا پول کھول دیا لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے سوئی گیس کی فراہمی کے دعوے کر نے والے چار سال تک کہاں سوئے رہے آج اپوزیشن بھی میدان میں اپنے امیدوار کی کامیابی کیلئے ہوائی اعلان کر رہی ہے میرپور کے عوام با شعور ہیں وہ بہرپیوں کی چکرو ں نہیں آئیں گئے جگہ جگہ سردار عتیق احمد خان کے استقبال میں عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمند اس بات کی غمازی ہے کہ مسلم کانفرنس ضمنی انتخابات میں ناک آؤٹ کر کے دم لیں گئے ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار عبدالقیو م قمر نے وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاست کے تشخص کی علامت ہے کشمیری اپنے حقوق اور ضمیر کی آواز کو ہر حال میں بلند کرتے ہوئے کسی کے دباؤ کو نہیں مانتے ہم قائد تحریک آزادی کشمیر مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان مرحوم کے سپاہی ہیں انتخابات میں مخالفین کو ان کی اوقات یاد دلا کر دم لیں گئے آل جمون وکشمیر مسلم کانفرنس قائد ملت رئیس الاھرار چوہدری غلام عباس اور قائد تحریک آزادی کشمیر مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان اور لاکھوں شہیدا غازیوں کی جانثار فوج ہے جس نے ہمیشہ استحکام پاکستا ن آزاد خطہ میں تعمیر وترقی اور عالمی سطح پر بھی اپنا کردارادا کیا ہے ہم صدر جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفر نس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں جنرل الیکشن میں بھرپور کردارادا کریں گئے آج تعمیر وترقی کے گن گانے والے یہ بھول چکے ہیں کہ تعمیر وترقی کا سہراہمیشہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے سر رہا ہے اور یہ سہرا بھی آج آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے سر ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان جماعت کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں نظریہ اور حق و سچ کی فتح یقینی ہے مگر مشکل کے بعد آسانی بھی اللہ تعالیٰ نے رکھی ہے ہم آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے ساتھ ہیں اور آخری دم تک ان کے ساتھ سیسیہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار عبدالقیوم قمر کی کامیابی کیلئے سرتوڑ کردارادا کرین گئے اور ان کو کامیاب کر کے عوام میں پائی جانے والی احساس محرومی کو دور کر کے دم لیں گئے ۔