وزیر اعلیٰ پنجاب کی کراچی میں انسداد پولیو ٹیموں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت
پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس، دہشت گردی کیخلاف قوم کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا‘شہبازشریف
بدھ 20 اپریل 2016 18:57
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن میں انسداد پولیو ٹیموں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔
(جاری ہے)
وزیراعلی نے فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ قوم کے بچوں کو موذی مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے فرائض سرانجام دینے والے اہلکاروں کی حفاظت کی ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں پر حملہ قابل افسوس ہے اور دہشت گردی کی کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.