چکوٹھی‘گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول میں رقیہ فاطمہ ویلفیئرفاوٴنڈیشن کے زیر اہتمام نادار طلباء اور طالبات کو کتابیں اور کاپیاں تقسیم

ہفتہ 23 اپریل 2016 14:15

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء)حلقہ پانچ کے گاوٴں کٹلی چکار گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول میں رقیہ فاطمہ ویلفیر فاوٴنڈیشن کے زیر اہتمام غریب طلباء اور طالبات کو مفت کتابیں اور کاپیاں تقسیم صدر تقریب سید ظاہر ہمدانی صدر ڈسٹرک پریس کلب ہٹیاں بالا مہمان خصوصی محمد قدیر خان DGآڈٹ کی مسز سلیمہ تھیں سلیمہ بی بی نے رقیہ فاطمہ ویلفیر فاوٴنڈیشن کے کردار کو سراہا اور اپنی طرف سے طلبہ اور طالبات سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی یاد رہے مسز قدیر انتہائی نیک اور صوم صلات کی پابنداور فلاہی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی خاتون ہیں حلقہ پانچ کے گاوٴں کٹلی میں رقیہ فاطمہ ویلفیر فاوٴنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والہ سلائی کڑھائی سنٹر اور کمپیوٹر سنٹر (برائے خواتین) ان کی انتھک محنتوں کی وجہ سے پایا تکمیل کو پہنچاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رقیہ فاطمہ ویلفیر فاوٴنڈیشن کے بانی سید عجائب حسین ہمدانی نے کہا کے رقیہ فاطمہ ویلفیر فاوٴنڈیشن کے قیام کا بنیادی مقصد غریب طلباء اور طالبات کو تعلیم کے زیور سے آشناء کروانا ہے تعلیمی تقاضوں کو پورا کرنے والی قوم ہر قسم کے چیلنج کا مقابلہ کرسکتی ہے صدر تقریب سید ظاہر ہمدانی صدر ڈسٹرک پریس کلب ہٹیاں بالا نے کہاء کے تعلیم کے بغیر اس دور میں جینا بہت مشکل ہے ہماری نسلوں کو چاہیے کے اپنی تعلیمی استعداد بڑھائیں اور حکومت وقت کو بھی چاہیے کے محکمہ تعلیم کے اندر درست سمت کی طرف جدید ا صطلاحات نافذ کریں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد منظور کھوکھر,اشرف عباسی, یوسف مغل,محمد عمیر عباسی,بدرزمان عباسی,عزیز حسین جگوال,محمد منظور تھکیال نے بھی تعلیم کی اہمیت پر کثیر حاصل گفتگو کی اور اس عزم کا اعیادہ کیا کے وہ تعلیمی معملات میں آپنی آپنی زمہ داریاں پوری کریں گے