کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئر مین میر واعظ عمر فاروق کی نظر بندی ختم کر دی گئی

پیر 25 اپریل 2016 17:29

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اپریل۔2016ء) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئر مین میر واعظ عمر فاروق کی نظر بندی ختم کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ہندواڑہ کے واقعہ کے بعد گھر میں نظر بند میر واعظ عمر فاروق کو تقریباً 10روز تک نظر بند رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ریاستی حکومت کی ہدایت پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ میر واعظ عمر فاروق کے گھر کے گرد پولیس کا پہرہ بھی ہٹادیا گیا ہے۔