وزیر اعظم پاکستان کا متاثرین ڈنہ سہوتر کی بحالی کیلئے5لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان خوش آئند ہے، شیخ عقیل الرحمن

منگل 26 اپریل 2016 15:43

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اپریل۔2016ء)جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کا متاثرین ڈنہ سہوتر کی بحالی کیلئے5لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان خوش آئند ہے۔اسی طرح باقی علاقوں میں بھی متاثرین کی امداد کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں میں سلائیڈنگ اور دیگر حادثات سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 10لاکھ فی کس دیئے جائیں جن لوگوں کے مکان تباہ ہوئے ہیں ان سے5لاکھ روپے فی کس دیئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم پراجیکٹ عنقریب ہی مکمل ہوجائے گا اورایک ہزار میگاواٹ بجلی پاکستان کو فراہم کریگا۔

منگلا اور نیلم جہلم کی رائیلٹی بھی ریاست کو دی جائے۔وزیر اعظم پاکستان آزادخطہ کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیں۔اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر اس حوالے سے میاں نواز شریف سے بات کریں تاکہ خطہ میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوسکے اور مظفرآباد کو سوئی گیس کی فراہمی کابھی اعلان کیاجائے۔مظفرآباد کے عوام کا یہ فاروق حیدر پر قرض ہے۔