صرف (ن)لیگ کی حکومت ہی گزشتہ حکومتوں کی غلطیوں کا ازالہ کریگی‘نصرت شہناز درانی

منگل 26 اپریل 2016 15:44

برنالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اپریل۔2016ء )نصرت شہناز درانی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن آزادکشمیر کا کامیاب دورہ حلقہ 5 ‘ضلع بھمبر کے مقامات کوٹ جیمل ،افتخارآباد ،قلعہ چھپڑ سوجوال ،ضیاکالونی ،پنگالی ،(برملہ جنوبی نمبر 2 )نصرت درانی نے انتہائی افسوس سے کہا کہ پچھلے 25 سالوں سے یہاں کوئی Develpmint نہیں ہوئی یہاں کچھ علاقوں میں انسان اور جانور ایک ہی چھپڑ سے پانی پیتے ہیں پانی کا ناقص انتظام سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں کی حالت انتہائی قابل رحم حلقہ 5 کی عوام بھرپور طریقے سے آنے والے جنرل الیکشن 2016 میں مسلم لیگ (ن)کا بھرپور ساتھ دیں انشاء اللہ آزادکشمیر میں آئندہ راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) حکومت بنے گی اور صرف مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی ان گذشتہ حکومتوں کی غلطیوں کا ازالہ کریگی ضرورت صرف اسی امر کی ہے کہ حلقہ کی عوام اپنی بصیرت سے کام لیں اور سیاسی شعور کا مظاہرہ کرئے وہ دن دور نہیں جس دن آنے والی مسلم لیگ (ن) کی حکومت ان کی محرومیوں کا ازالہ کریگی ۔