آزاد حکومت لینڈ مافیا کے سامنے بے بس ہے‘زبیر عارفی

منگل 26 اپریل 2016 15:44

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اپریل۔2016ء)آزاد امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 23نیلم ویلی زبیر عارفی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور آزاد حکومت تارکین وطن کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہیں،پی پی کی موجودہ حکومت نے تارکین وطن کے کے مسائل حل کرنے کے لیے جھوٹے اعلانات کیے ،اورسیز کشمیریوں کے پلاٹوں پر لینڈ مافیا قابض ہیں،آزاد حکومت لینڈ مافیا کے سامنے بے بس ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں لندن میں مقیم نیلم ویلی کے معروف بزنس مین سکندر میر سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ نیلم ویلی کے مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے تارکین وطن اپنا کردار ادا کریں نیلم ویلی آزاد کشمیر کا وہ واحد ضلع ہے جس کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ،اس موقع پر سکندر میر نے زبیرعارفی کو یقین دلایا کہ وہ نیلم کے بنیادی مسائل کو اجاگر کرنے کے کے جلد لندن میں وفاقی حکومت اورآزاد حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے اس کے لیے کشمیرکمیونٹی کے لوگوں سے مشاورت کا عمل شروع جاری ہے،زبیر عارفی نے مزید کہا کہ تارکین وطن نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے لازوال خدمات سر انجام دی ہیں ،نیلم ویلی کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے بھی کردار ادا کریں-