امان اللہ خان کی وفات عظیم سانحہ ہے،مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،شیخ عقیل الرحمن

بدھ 27 اپریل 2016 16:36

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء)جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے امان اللہ خان کی وفات پر گہرے دکھ والم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات ایک عظیم سانحہ ہے۔مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے ان کا بنیادی کردار ہے۔مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم نے تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے اپنی خدمات سرانجام دی ہیں۔ان کے اخلاص کے سلسلہ میں کسی کو بھی شک نہیں ہے۔ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ان کی وفات سے ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے جو کہ مدتوں پر نہیں کی جاسکتا ہے۔اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی اور پسماندگان سے اظہار ہمددری کیا۔