آزاد کشمیر پولیس کی 2010 میں بڑھنے والی تنخواہ سے ضلع بھمبر کے ملازم تاحال محروم

جمعرات 28 اپریل 2016 14:21

بھمبر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء ) آزاد کشمیر پولیس کی 2010 میں بڑھنے والی تنخواہ سے ضلع بھمبر کے ملازم تاحال محروم ، تمام اضلاع کے ملازمین کو ملنے والی تنخواہوں کے باوجود بھمبر کی ضلع پولیس بڑ ھنے والی 2600 روپے کی رقم کا اضافہ نہ پاسکے ، ملازمین نے نئے آئی جی پولیس سے امیدیں وابستہ کر لیں ، تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر پولیس کے لئے سن 2010 میں حکومت اور اس وقت کے آئی جی نے تنخواہوں کو بڑھانے کا اعلان کیا جس پر باقاعدہ عمل درآمد بھی شروع ہو گیا جس میں آزاد کشمیر کے تمام دیگر اضلاع میں ملازمین جن میں پولیس کے تمام شعبہ جات ضلع ، ریزرو اور رینجر پولیس کے ملازمین کو ماہانہ 2600 روپے کا اضافہ ہوا جو اس وقت سے اس رقم سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کی صرف ضلع پولیس اب تک اس اضافہ سے محروم ہے نہ جانے کون سی وجوہات ہیں کہ پورے آزاد کشمیر میں صرف بھمبر ضلع کی پکی فورس کو اس اضافہ سے اب تک محروم رکھا گیا ہے جس سے یہ ملازم تشویش میں مبتلا ہیں دوسری طرف پولیس ملازمین ایک ایسی فورس ہیں جو اپنے مطالبات کے حق میں نہ تو کوئی احتجاج کر سکتے ہیں اور نہ ہی کوئی آواز بلند کر سکتے ہیں اور ناانصافی کے باوجود اپنی ڈیو ٹیاں انجام دیتے ہیں معلوم ہوا ہے کہ آزد کشمیر میں نئے تعینات ہونے والے انسپکٹر جنرل آف پولیس جن کو نہایت قابل آفیسر جانا جاتا ہے اور اور ملازم دوست رویہ ہونے کی وجہ سے انہیں ملک بھر میں چھوٹے ملازم پسند کرتے ہیں اب ضلع بھمبر کی ناانصافی کی شکار فور س نے بھی ان سے اپنی امیدیں وابستہ کر لی ہیں جنہیں پوری امید ہے کہ ان کے آجانے سے ملازموں کا یہ مسلہ جلد سے جلد حل ہو جائے گا ۔