وزیراعلیٰ پنجاب سے اورنج ٹرین منصوبے پر کام کرنیوالی چینی کمپنیوں چائنہ ریلوے اور نورینکو کے وفدکی ملاقات
پنجاب حکومت میٹرو ٹرین منصوبے پر تیز رفتاری سے کام کر رہی ہے،منصوبہ چین کی قیادت کا پاکستان کیلئے عظیم تحفہ ہے عام آدمی کے اس عظیم الشان منصوبے کو شفافیت، اعلیٰ معیار اور برق رفتاری سے مکمل کیا جائے گا‘وزیراعلیٰ شہباز شریف
جمعرات 28 اپریل 2016 18:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں چائنہ ریلوے، نورینکو کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی-وفد کی قیادت چائنہ ریلوے انٹرنیشنل کے نائب صدر ژاؤ پنگفائی کر رہے تھے۔
(جاری ہے)
ملاقات میں لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کے تعمیراتی کاموں پر ہونے والی پیش رفت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا- چینی وفد نے تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہارکیااور منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی- وزیر اعلی شہباز شریف نے چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر تیز رفتاری سے کام کر رہی ہے اور یہ منصوبہ چین کی قیادت کا پاکستان کے عوام کیلئے عظیم تحفہ ہے-عام آدمی کے اس عظیم الشان منصوبے کو شفافیت، اعلیٰ معیار اور برق رفتاری سے مکمل کیا جائے گا-چائنہ ریلوے انٹرنیشنل کے نائب صدر ژاؤ پنگفائی نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں میٹرو ٹرین کے منصوبے پر بہترین انداز میں معیاری کام ہو رہا ہے-چین کے قونصل جنرل یو بورن، خواجہ احمد حسان، ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، کمشنر لاہور ڈویژن، ایم ڈی نیسپاک اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.