پانچ سال جمہوری حکومت کا دعویٰ کر نے والوں نے عوامی خدمت کے بجائے آلوٹمار کی سیاست کی،برجیس طاہر

حق دار کو اس کا حق دیں گے، کشمیر کے لٹیروں کو کشمیر لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے، باغ میں ورکر کنونشن سے خطاب

جمعرات 28 اپریل 2016 20:36

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اپریل۔2016ء )وفاقی وزیر امور کشمیربرجیس طاہرنے کہا ہے کہ پانچ سال جمہوری حکومت کا دعویٰ کر نے والوں نے عوامی خدمت کے بجائے آلوٹمار کی سیاست کی،قبضہ گروپ نے عوامی استحصال کیا، ان کے مینڈیٹ کا جنازہ نکل چکا ہے، یونیورسٹیز میں بھی پیسے لیکر بھرتیاں کی گئیں۔سیاست کریں مگر انتقام کی نہیں، کیونکہ انسانوں کا سمندر آج انتقامی ٹولوں کا سر درد بن چکے ہیں، لٹیرے گھبرا کر ڈر گئے ہیں، عوام کے پاس صرف دو راستے ہیں،پانچ سالوں کے اندر بجٹ پانچ ارب روپے اوور ڈرافٹ لے چکے ہیں، وزیر کم مشیر زیادہ ہیں ، آزاد کشمیر کی فلاح سے ان کو کوئی لگاؤ نہیں، ہماری حکومت نہ ہوتے ہوئے کشمیر میں میگا پراجیکٹ کا اعلان کیا، ریلوے لائن، موٹر وے نواز شریف کا کشمیری عوام کو پیشگی تحفہ ہے، حکومت آنے کے بعد ان لٹیروں کا محاسبہ کریں گے اور عوام کو مزید میگا پراجیکٹ دیں گے، سرکاری اداروں نے عوام کا حق تلفی کر کے میرٹ کو پامال کیا، کرپٹ اور نا اہل وائس چانسلر کے خلاف کاروائی کی جائے، شہیدوں کے وارث کا دعویٰ کرنے والے کشمیر کو لوٹرہے ہیں، صدر حاجی یعقوب نے چار کڑور لینے کے لیے دھرنا دے رکھا ہے، پانچ سالہ اقتدار پیسے دے کر لیا تھا، وزیر اعظم بھی پیسے دے کر بنا تھا، اب پیسے کی نہیں،تعمیر و ترقی اور میرٹ کی سیاست ہو گی،حق دار کو اس کا حق دیں گے، کشمیر کے لٹیروں کو کشمیر لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز باغ میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کی عوام بھی ہماری جانب دیکھ رہی ہے، میاں نواز شریف کشمیر سے پیار کرتے ہیں، وہ بجٹ پیش کرنے خود آتے رہے، ہمارا مشن گالیاں نکالنے کا نہیں ووٹ کی سیاست ہے، عوام کے مسائل کو ہر ممکن حل کرنیکی کوشش کریں گے، وسطی باغ میں پچاس کلو میٹر سڑکوں کا اعلان کرتا ہوں، باغ کے لیے جو بھی منصوبے ہیں وہ دینے کا اعلان کرتا ہوں، عوام مسلم لیگ ن کے انتخابی نشان شیر میں مہر لگا کر حکومت بنائیں تاکہ تمام حکومتی اداروں کو عوام کے لیے وقف کریں، عوام دل جمہی سے مسلم لیگ ن کے امیدواران کو کامیاب کریں،مسائل ہم حل کریں گے۔

معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان و وفاقی وزیر ڈاکٹر آصف کرمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے نواز شریف کیجانب سے سلام پیش کرتا ہوں اور ان کا پیغام دے رہا ہوں کہ کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت آنے میں چند ہفتے باقی ہیں جس کی پیشگی خوشخبری دے رہا ہوں ، باغ کی روشنیوں کو دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا ہے،الیکشن آنے والے ہیں،میں ووٹ مانگنے نہیں آیا، کشمیر میں پہلا سفر بھمبر سے شروع کیا اور تمام اضلاع سے ہوتے ہوئے آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں،آج مجھے یہ کہنے میں کوئی تامل نہیں کہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی یقینی فتح دیوار میں لکھی ہوئی ہے۔

عزت و ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، میں ووٹ مانگنے نہیں باغ کے عوام کی محبت نواز شریف کے لیے سمیٹنے آیا ہوں، مجھے معلوم ہے ووٹ تو مسلم لیگ کو ہی ملنا ہے عوامی فیصلہ سب کے سامنے ہے، باغ کے قابض حکمرانوں نے عوام کے حقوق غصب کئے، کشمیری بزرگان سے قلبی محبت ہے،قابض لوگوں نے باغ کے عوام اور ان کی نسلوں کا استحصال کیا ہے، ایک شخص اتحاد کی بھیک مانگتا رہا۔

میاں نواز نے کہا کہ اتحاد کا فیصلہ کشمیر کے کارکنان کریں گے، انکی آواز سنو پھر فیصلہ کریں گے، کارکنان نے بیک وقت کہا کہ مسلم لیگ ایک تناور درخت بن چکی کسی لٹیرے کے ساتھ اتحاد کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، تنہا حکومت بنائیں گے، پارلیمان بن چکا ہے اور جلد میرٹ پر ٹکٹیں جاری کریں گے، غیرت مند کشمیریو، ٹکٹ صرف ایک امیدوار کو ملے گا ، برادری ازم کے خول سے نکل کر نواز شریف کو ووٹ دیں۔

ہم آزاد کشمیرکی تقدیر بدلنے آئے ہیں، لاشیں گرانے کی دھمکی تک مجھے دی گئیں، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں آزاد کشمیر بار بار آؤں گا، دیکھتا ہوں کون لاش گراتا ہے، لوٹ مار کرنے والے لاشیں گرانے کی دھمکی مت دیں، عوام کے استحصالی ٹولے نے گاجریں زیادہ کھا لی ہیں اس لیے مروڑ اٹھتے ہیں،کشمیری ایک ہاتھ سے ووٹ دیں دوسرے ہاتھ سے خوشحال کشمیر ہم سے لیں۔

عمران خان منفی سیاست کر رہے ہیں کرپشن کا خاتمہکرنے کاجھوٹادعویٰ کرتے ہیں،مشرقی روایات کو ٹھکرا کر فحاشی پھیلا رہے ہیں،عمران خان کو کوہالہ پار نہ آنے دیا جائے۔پامانہ لیکس کے معاملے میں تنقیدکرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی،پانامہ لیکس میں نواز شریف کا نام نہ آنا ہماری فتح ہے، عمران خان کو وزیر اعظم بننے کا شوق ہے، بہت بڑے کھلاڑی سیاست میں مار کھا چکے ہیں۔

وزیر اعظم بننا آسان نہیں پہلے نواز شریف بننا پڑتا ہے اور اس کے لیے عوامی خدمت کرنی پڑتی ہے۔عمران خان خواب میں وزیر اعظم بنتے ہیں اور خواب میں ہی احکامات صادر کرتے ہیں۔ورکر کنونشن کی صدارت ضلعی صدر سردار مشتاق نیئر نے کی جب کہ کنونشن سے سابق وزیر حکومت چوہدری محمد عزیز ، نصیب اللہ گردیزی ، راجہ عبدالحفیظ کفل گڑھوی ، خضر رفیق ، عبدالخالق وسعی ، طارق مسعود ایڈووکیٹ ، قاری جاوید شمس ، ذہینہ شائق سدوزئی ، محمود حیات ، وحید شاہ ایڈووکیٹ ، سردار عاشق خان ، سردار مختار ایڈووکیٹ ، راجہ ہارون ، کرنل عبدالقیوم ، ارشد آزاد ، ملک حنیف ، راجہ خورشید عالم ، سعید انقلابی ، مراد انور ایڈووکیٹ ، عزیز عباسی ، غضنفر علی شاہ ، اظہر انور و دیگر درجنوں مقررین نے بھی خطاب کیا ۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین ماہ میں کشمیر کی سڑکوں کو کارپیٹڈ کریں گے،پیپلز پارٹی ہماری آمد کو مداخلت سمجھتی ہے ، ہم میاں نواز شریف کاخوشحال کشمیر کا ایجنڈہ لیکر یہاں آتے ہیں، آر پار کشمیریوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں، اسکول ، کالجز، اہسپتال سمیت تمام منصوبے عوام کی دیلیز تک لے جائیں گے، مسلم لیگ ن کی حکومت کے آنے کے بعد آزادی کشمیر کی نوید بھی جلد سنائی دے گی۔

ہوں،آج مجھے یہ کہنے میں کوئی تامل نہیں کہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی یقینی فتح دیوار میں لکھی ہوئی ہے۔عزت و ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، میں ووٹ مانگنے نہیں باغ کے عوام کی محبت نواز شریف کے لیے سمیٹنے آیا ہوں، مجھے معلوم ہے ووٹ تو مسلم لیگ کو ہی ملنا ہے عوامی فیصلہ سب کے سامنے ہے، باغ کے قابض حکمرانوں نے عوام کے حقوق غصب کئے، کشمیری بزرگان سے قلبی محبت ہے،قابض لوگوں نے باغ کے عوام اور ان کی نسلوں کا استحصال کیا ہے، ایک شخص اتحاد کی بھیک مانگتا رہا۔

میاں نواز نے کہا کہ اتحاد کا فیصلہ کشمیر کے کارکنان کریں گے، انکی آواز سنو پھر فیصلہ کریں گے، کارکنان نے بیک وقت کہا کہ مسلم لیگ ایک تناور درخت بن چکی کسی لٹیرے کے ساتھ اتحاد کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، تنہا حکومت بنائیں گے، پارلیمان بن چکا ہے اور جلد میرٹ پر ٹکٹیں جاری کریں گے، غیرت مند کشمیریو، ٹکٹ صرف ایک امیدوار کو ملے گا ، برادری ازم کے خول سے نکل کر نواز شریف کو ووٹ دیں۔

سابق وزیر تعلیم آزاد حکومت چوہدری محمد عزیزنے کہا کہ مشتاق منہاس کو عملی سیاست میں خوش آمدید کہتا ہوں جنہوں نے آرام دہ زندگی چھوڑکر پرخار راستہ اختیار کرنے اور عوامی خدمت کو ترجیح دی۔مسلم لیگ ن تعمیر ترقی کرنے والی جماعت ہے، کشمیر میں نوکریوں اور تبادلوں کی بولیاں لگی ہیں، موجودہ حکمران آخری داؤ لگانے کے لیے پر تول چکے ہیں، عوامی فیصلوں سے اس نظام سے چھٹکارا حاصل کریں گے۔

اس دھرتی پر میاں نواز کا بہت احسان ہے، باغ کو میگا پراجیکٹ دئیے۔میاں نواز پارلیمانی پارٹی کا اجلاس مظفرآباد میں کرتے ہیں جبکہ دوسری جماعتیں بنی گالہ اور کلفٹن میں ناچ گانے کی محفلیں منعقد ہے، کشمیر کی آزادی و تعمیر ترقی ناچ گانوں سے نہیں عملی سیاست سے ہو گی۔امیدوار حلقہ وسطی باغ و سابق سنےئر صحافی راجہ مشتاق احمد منہاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر اکبر کو پیشگی مبارکباد دیتا ہوں، یہ الیکشن دو مختلف سوچوں کا الیکشن ہے، اوریہ الیکشن نواز لیگ پورے کشمیر سے جیت چکی ہے، پی پی پی کی حکومت نے عوام کا استحصال کیا ہے، یہ پسے ہوئے نوجوان راجہ فاروق حیدر کی جانب دیکھ رہی ہے، ہم اپنے عوام کا مقدمہ لڑیں گے، ہم نے نعروں کی سیاست نہیں کرنی، خواتین کے حقوق دیں گے، انہیں ہر اول دستہ بنایا جائے گا،ان کے بغیر معاشرے کی تعمیر و ترقی ادھوری ہے، ہم نے حقوق کی پامالی روکنی ہے، ایک شخص جو پارلیمانی طوائف ہے وہ دوپٹہ گلے میں ڈال کر گھوم رہا ہے، عوام دھوکے میں نہ آئیں۔

ہم نے اپنے کارکنوں کا تحفظ کرنا ہے،میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے،فاروق حیدر سے گزارش کروں گا کہ باغ کو بگ سٹی کا وعدہ الیکش کے فوری بعد بنایا جائے۔امیدوار اسمبلی حلقہ شرقی باغ سردار میر اکبر خان نے اپنا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج مسلم لیگ میں ہزاروں افراد کے ہمراہ شمولیت کا اعلان کرتا ہوں ۔اہلیان باغ زندہ دلان لوگ ہیں، اللہ پاک کا شکرادا کرتا ہوں کی عوام نے آج ہماری لاج رکھی اور ہم پر اعتماد کیا۔

اسی باغ سے جہاد علم چلا تھا، اور پہلی گولی چلی تھی یہاں جانوں کی قربانیاں دی گئیں، میجر ایوب کی قیادت میں ختم قادیانت کی کامیاب تحریک چلائی اور فتنہ ختم کیا گیا۔سید خادم حسین شاہ شہید اول بھی اسی باغ سے تھے، یہ زرخیز سرزمین ہے، انہوں نے کہا کہ میں باغ کے عوام کی نمائندگی کر رہا ہوں، فیصلہ عوام کے ہاتھوں میں ہے۔ کارکردگی کی بنیاد پر حکومت بنائیں گے، باغ کے لوگوں نے قابض لوگوں کا منہ کالاکر کے سازشوں کا ڈٹ کے مقابلہ کیا، عوام کی جرات و ہمت پر سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے برادری ازم کے خاتمے کے لیے ہمارا ساتھ دیا، برادریوں کا خون چوسنے والوں نے عوام کے حقوق کے قاتل ہیں، انشاء اللہ باغ سے پیو پتر پارٹی کا مکمل خاتمہ کروں گا، مسلم کانفرنس چھوڑنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سردار عبدالقیوم خان مرحوم کے دنیا کے جانے کے بعد مسلم کانفرنس کو عتیق خان نے تباہ و برباد کر دیا،ہم نے مسلم کانفرنس کے لیے خون دیا، جو ان سے غداری کرئے ان کے ساتھ نہیں چل سکتا، سردار عتیق احمد نے مسلم کانفرنس کو پیپلز پارٹی کے استعمال کے لیے لانا چاہا، پیپلز پارٹی میرے بھائی کی قاتل جماعت ہے، عتیق خان نے مجھے ان کے حق میں وڈرا ہونے کے لیے کہا جو اختلاف کی وجہ بنی، عوامی مشوروں کے بعد ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں اور مسلم کانفرنس کو دفنا رہا ہوں۔

مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں نواز شریف کو سیٹ جیت کر تحفے میں دوں گا، آج کے بعد میاں نواز کے وارث ہیں، اگر کسی نے ان کیخلاف زبان نکالی تو زبان ہی نہیں ان کی چمڑی بھی ادھیڑ دوں گا، تاریخ سے واقف ہیں۔ باپ بیٹے نے عوام کے حقوق کا خون کیا۔عوام مسلم لیگ ن کو کامیاب کروا کر میاں نواز شریف کو ووٹ دیں، قمر الزمان نے باغکے عوام کو جتنا بدنام کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

امید وار اسمبلی حلقہ وسطی باغ مشتاق منہاس نے کہا کہ میں شرقی باغ سے سردار میر اکبر خان کو پیشگی مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ وہ حلقہ سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ آنے والا الیکشن تعلیم اور جہالت ، اندھیرے اور اجالے ، امن اور بد امنی ، کرپشن اور تعمیر و ترقی کے درمیان ہو گا کارکنوں کو ڈرانے اور دھمکانے والے سن لیں اگر کسی نے کارکنان کیطرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال دیں گے ، انہوں نے کہا کہ 70سالہ شخص بھی نئی چادر اوڑھ کر حلقہ میں گھوم رہا ہے میں کسی کی پگڑی اچھالنا نہیں چاہتا لیکن چھ مرتبہ وفاداریاں بدلنے اور پارلیمانی طوائف سے سب لوگ واقف ہیں ، انہوں نے کہا کہ میں وسطی باغ سے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والے تمام کارکنان کو خوش آمدید کہتا ہوں اور قیادت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ باغ کو بگ سٹی کا درجہ دلوائیں ، انہوں نے کہا کہ وسطی باغ کے عوام نے آج کنونشن میں شرکت کر کے میرے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ، مسلم لیگ ن کامیاب ہو کر پورے آزاد کشمیر بلخصوص وسطی باغ میں میرٹ کی بحالی ، کرپشن کے خاتمے ، انصافی کے خلاف علم بغاوت بلند کرے گی اور بے روز گار نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر روز گار فراہم کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم نا صرف نوجوانوں سے نعرے لگوائیں گے بلکہ انکے حقوق کا تحفظ بھی کریں گے ،سابق امیدوارقانون ساز اسمبلی و مسلم لیگی رہنما سردار طاہر اقبال نے کہا کہ مشتاق منہاس اور میراکبر کے حق میں عوام نے فیصلہ دے دیا ہے، فرسودہ نظام سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے مسلم لیگ کی حکومت کا آنا ضروری ہے، میں باغ میں ڈنڈا لے کر خود بیٹھوں گا اور ان چوروں لٹیروں کا پیچھا کریں گے۔

انتقامی کاروائی نہیں ظالموں کا خاتمہ کریں گے، مقصودشمسی ایڈوکیٹ نے کہا کہ میں نے نظریات کی خاطر ایک عمر گزاری لیکن اب بغاوت کرتے ہوئے آپ کو بھی دعوت بغاوت دیتا ہوں ، قاری جاوید شمس نے کہا کہ باغ کے پہاڑوں میں شیر بستے ہیں جو استحکام پاکستان، تعمیر و ترقی و بالادستی کے لیے حاضر ہوئے ہیں، عوام ن لیگ کیساتھ ہے۔ہزاروں افراد مسلم لیگ ن میں میر اکبر کی قیادت میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں۔