وزیراعلیٰ پنجاب نے مناواں میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا،60 کی بجائے 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال بنانے کی ہدایت 10 ارب روپے ہرجانے کے نوٹس کا چیلنج قبول کرتا ہوں، یہ پیسہ قرض خوروں کے پیٹ سے نکال کر عوام کے قدموں میں نچھاور کروں گا پاکستان تاریخ کے اس موڑ پر آ گیا ہے جب ہر ایک کا حقیقی معنوں میں کڑا احتساب ہوگا ، محمدشہبازشریف قومی دولت لوٹنے والوں نے ملک کو تباہ و برباد کیا ہے،میں اپنے پارٹی قائد کی قیادت میں کرپشن کے خلاف میدان میں نکلا ہوں اپنی ”واری“ کا مطالبہ کرنے والے پاکستان پر وار کرنا چاہتے ہیں ، وزیراعلیٰ کا تقریب سے خطاب
اتوار 1 مئی 2016 19:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مناواں میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سنگ بنیاد رکھنے کے بعد وزیراعلیٰ کو سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے ہسپتال کی تعمیر کے منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ہدایت کی کہ 60 کی بجائے 100 بستروں کا ہسپتال بنایا جائے اور منصوبے پر دن رات کام کرکے اسے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، وزیراعلیٰ نے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ہسپتال کی تعمیر کا منصوبہ سرحدی علاقے میں رہنے والے لوگوں کیلئے ایک تحفہ ہے اور یہ آپ پر احسان نہیں بلکہ آپ کا حق ہے اور میں آپ کا یہ حق لوٹانے آیا ہوں کیونکہ واہگہ بارڈر، باٹاپور اور مناواں کے رہائشیوں کیلئے علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کا فقدان تھا، اس علاقے میں ہسپتال کی عرصہ دراز سے اشد ضرورت تھی، وزیراعلیٰ نے ہسپتال کو100 بستروں کا ہسپتال بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں ذاتی طور پر اس ہسپتال کی تعمیر کے کام کی نگرانی کروں گا اور یہ ہسپتال اگلے برس 23 مارچ کو مکمل ہو جائے گا، وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ یہ ہسپتال پاکستان کا بہترین ہسپتال ہونا چاہیے جہاں پر اچھے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور جدید ترین مشینری ہونی چاہیے، میں اپنی نگرانی میں سرحدی علاقے کے رہائشیو ں کو بہترین ہسپتال بنا کر ان کے حوالے کروں گا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگرچہ ہسپتال کے منصوبے میں کچھ تاخیر ہوئی ہے تاہم متعلقہ حکام دن رات محنت کرکے اس تاخیر کا ازالہ کریں، وزیراعلیٰ نے ہسپتال کی تعمیر کے منصوبے کیلئے اراضی کے حصول میں تعاون پر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا شکریہ ادا کیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج بڑے خان صاحب ریلی حکومت کے خلاف نہیں بلکہ اپنے خلاف نکال رہے ہیں کیونکہ ان کے دائیں بائیں بیٹھنے والے لوگ جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے قرضے معاف کرائے اور قبضے کئے ہیں، ان کی آف شور کمپنیاں بھی سامنے آ چکی ہیں، میں 10 ارب روپے ہرجانے کے نوٹس کا چیلنج قبول کرتا ہوں لیکن یہ پیسہ قرض خوروں کے پیٹ سے نکال کر عوام کے قدموں میں نچھاور کروں گا۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.