فیصل آباد سمیت پنجاب کے اکثر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی

منگل 3 مئی 2016 14:34

فیصل آباد سمیت پنجاب کے اکثر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی

فیصل آباد۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء ) محکمہ موسمیات نے آج بدھ کے روز فیصل آباد سمیت پنجاب کے اکثر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جبکہ فیصل آباد ،اس کے نواحی علاقوں ، اٹک ، چکوال ، گوجرانوالہ ، جہلم ، لاہور میانوالی ، ملتان ، راولپنڈی ، سرگودھااور سیالکوٹ میں مطلع ابر آلود رہنے سمیت تیز ہوائیں چلنے ، کہیں ہلکی کہیں موسلا دھار بارش کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،چنیوٹ سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں اس وقت گندم کی کٹائی و گہائی کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے گندم کے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ گندم کی کٹائی کے دوران ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی موسمی پیشین گوئی پر توجہ دیں اور اس کے مطابق گندم کی کٹائی و گہائی کی منصوبہ بندی کریں۔

متعلقہ عنوان :