وزیراعظم خود فریبی سے نکل آئیں،2018بہت دور ،فیصلہ اسی سال ہوگا‘معاملہ اتنا سادہ نہیں جنتا نوازشریف سمجھ بیٹھے ہیں، تحقیقات ہونے تک عہدہ چھوڑ دیں‘شہباز شریف شعبدہ بازی کی بجائے عوام اور ہسپتالوں پر توجہ دیں، دھمکیوں کی بجائے کرپشن کرنیوالوں کو الٹا لٹکانے کا وعدہ پورا کریں
قائد حزب اختلاف پنجاب میاں محمود الرشیدکی صحافیوں سے گفتگو
منگل 3 مئی 2016 22:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا کہ وزیراعظم اپوزیشن کوتلقین کی بجائے خود صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں، معاملہ اتنا آسان اور سادہ نہیں جتنا’’معصوم‘‘ وزیراعظم سمجھ بیٹھے ہیں، اب فیصلہ2018 میں نہیں اسی سال ہونے والا ہے، شہباز شریف بلاول کو دھمکیاں دینے کی بجائے کرپشن کرنیوالوں کو الٹا لٹکانے کا وعدہ پورا کریں اور شعبدہ بازی بند کرتے ہوئے ہسپتالوں کی حالت درست کریں۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے وزیراعظم کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اپوزیشن کو صبر کی تلقین کی بجائے نواز شریف کو خود صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے، انہیں خود فریبی سے نکل کر معاملے کی نزاکت کو سمجھنا چاہئے اور تحقیقات مکمل ہونے تک عہدہ چھوڑ دینا چاہئے کیونکہ معاملہ اتنا سادہ نہیں جتنا وہ سمجھ بیٹھے ہیں، انکا کہنا تھا کہ2018کس نے دیکھا ہے اب فیصلہ اسی سال ہو گا جلد وزیراعظم کی ساری غلط فہمیاں دور ہو جائینگی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.